واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد سے نتائج اور اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات چاہتےہیں، امریکہ نے پاکستان سے متعلق اپنی پالیسی واضح کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نائب ترجمان رابرٹ پالا ڈینوں نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکہ اسلام آباد سے نتائج اور اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو
اس حوالے سے واضح کر چکے ہیں کہ پاک امریکا تعلقات میں اعتماد کی بحالی کے لیے پاکستان کو نتائج دینے کی ضرورت ہے اور اسلام آباد کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے۔بریفنگ کے دوران کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد رکھنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان اور بھارت کے شہریوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔