ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

فریبی ، جعلی حکومت کا راتوں رات بڑا ڈاکہ اور قوم سے دھوکہ سامنے آگیا،ڈالر کی قیمت بڑھنے پر عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا گیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی شرائط مان لیں۔ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا اور عوام سے جھوٹ بولا، عوام کو بتایا جائے کہ کن شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے 100 دن کی تقریب

میں گزشتہ روز جھوٹ بولا اور قوم کو دھوکہ دیا، فریبی اور جعلی حکومت کا راتوں رات ایک اور بڑا ڈاکہ اور قوم سے دھوکہ سامنے آگیا۔ترجمان مسلم (ن) کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے بدترین مہنگائی آئے گی، قوم سے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دہی پر عمران حکومت مستعفی ہو۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ حکومت چلانا اور قوم کے مسائل کا حل کرنا عمران حکومت کے بس کی بات نہیں، وقت اور حالات گواہی دے رہے ہیں کہ انڈے مرغی کی سرکار نہیں چلے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…