اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز آج کل ٹویٹ نہیں کر رہی ہیں اور ان کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بھی ایکٹو نظر نہیں آتا ہے لیکن جب وہ ایکٹو تھیں اور بہت سے لوگ جانتے ہیں کہ وہ ایک سوشل میڈیا سیل چلا رہی تھیں،
ان میں سے بہت سے لوگ ملک کے اندر سے تھے اور بہت سے بیرون ملک سے تھے، معروف صحافی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے بہت سے لوگ ابھی تک ایکٹو ہیں اور جن اداروں کے بارے میں آج کل نواز شریف خاموش ہیں لیکن مریم نواز کی جانب سے بنائے گئے میڈیا سیل کے تحت چلنے والے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ جو صرف مسلم لیگ (ن) کے لیے کام کر رہے ہیں، ان جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس سے پاکستان کے اداروں کے خلاف بھی پروپیگنڈا ہوتا ہے، جو سیاسی مخالفین ہیں خصوصاً پی ٹی آئی کے خلاف بھی پروپیگنڈا ہوتا ہے اور جس جس کو ن لیگ کی قیادت سے اختلاف ہے ان کے خلاف ان اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، معروف صحافی نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ خاموش ہیں لیکن ان کا سوشل میڈیا پوری طرح کام کر رہا ہے، میں جو بات کر رہا ہوں وہ بڑی ذمہ داری سے کر رہا ہوں، میرے پاس تمام حقائق ثبوتوں کے ساتھ موجود ہیں کہ ان کا سوشل میڈیا سیل پاکستان کے اندر اور باہر پوری طرح کام کر رہا ہے، اداروں اور سیاسی مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا بھی کرتا ہے، معروف صحافی نے کہا کہ نواز شریف کی جو خاموشی ہے اس کی ہو سکتا ہے کوئی اور وجوہات ہوں لیکن جو مریم نواز کی خاموشی ہے، وہ صرف آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ ٹوئٹر پر خاموشی ہے، زبان پر خاموشی ہے لیکن ان کی ہدایات ابھی تک چلتی ہیں اور ان کا سوشل میڈیا سیل ابھی تک کام کر رہا ہے۔