جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانیوں کے پیسے کی واپسی کیلئے سوئٹزر لینڈ سے معاہدہ طے پا گیا، وزیراعظم عمران خان کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لیے سوئٹزرلینڈ سمیت 26 ممالک سے معاہدے کر لیے ہیں،اس سلسلے میں ہم نے وزیر اعظم ہاؤس میں اثاثہ جات ریکوری کا شعبہ بنایا،کرپشن سے متعلق روز نیا انکشاف ہوتا ہے، سوروز میں 375 ارب روپے کے جعلی اکاؤنٹس پکڑے ، پاکستانیوں کے 11ارب ڈالر کے غیر ملکی قانونی اثاثوں کا سراغ لگایا ہے،

دبئی نے اقامہ رکھنے والوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دیں، ابھی مزید بڑی بڑی چیزیں سامنے آرہی ہیں، کرپشن اور غربت کے خاتمے کے لئے اتھارٹی تشکیل د ے رہے ہیں، سرکاری اداروں کی موجودہ حالات کی بنیادی وجہ بھی کرپشن ہے ، غریبوں کے لیے اخوت پروگرام کے تحت 5 ارب روپے تفویض کر دیئے گئے ہیں، اس کے ذریعے غریبوں کے لیے گھر تعمیر کرسکیں گے ، ‘چھوٹے کسان کے لیے لاہور میں بڑی سبزی منڈی کا افتتاح کریں گے، جبکہ 70 ہزار نہروں کو پکا کریں گے جن سے بھاشا ڈیم سے زیادہ پانی کسانوں کو میسر ہوگا، ملک میں سیاحت کو فروغ دے کر غربت کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور اس سلسلے میں قومی سیاحتی شعبہ تشکیل دیا گیا ہے، ملک میں سالانہ 50 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے،اسلام آباد میں قبضہ مافیا سے 350 ارب روپے کی زمین واگزار کرائی ، فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں ہر غریب انسان کو صحت کارڈ فراہم کیا جائے گا ،نیب میں کوئی ایک چپڑاسی بھی بھرتی نہیں کیا، جو نیب کرتا ہے ہم اس کے ذمہ دار نہیں،نیب اس سے بہت بہتر پرفارم کر سکتاہے، سب کو تنقید برداشت کرنی چاہیے، ہمارا نیب پر کوئی اختیار یا کنٹرول نہیں ،ہم نے ایف آئی اے کو مضبوط کیا، ایف آئی اے نے اب تک 375ارب روپے کے جعلی اکاؤنٹس پکڑے ہیں، یہ وہ اکاؤنٹس ہیں جن میں سے یہ پیسہ آکر آگے گیا، پہلے کمیشن سے پیسہ کمایا وہ جعلی اکاؤنٹ میں گیا اور وہاں سے باہر بھیج دیا گیا،

سوئٹزرلینڈ سے چند سال پہلے کے اکاؤنٹس کی تفصیلات منگوا رہے ہیں، ہم پانامہ سے پہلے کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی منگوا رہے ہیں، ہم قرضوں میں 6ارب روپے کا روزانہ سود دے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 21کروڑ میں صرف 72 ہزار پاکستانی ہیں جو آمدن 2 لاکھ سے زیادہ بتاتے ہیں،جس کی وجہ سے اشیا پر ٹیکس لگا نے سے سارا بوجھ عوام پر پڑھ جاتا ہے،ہم ٹیکس میں اصلاحات لائیں گے اور ایف بی آر کو ٹھیک کرنے کی بھرپور کوشش ہورہی ہے

جب کہ ساتھ ساتھ اسمگلنگ کو روکنا ہے، وہ کمپنیز جن کا شیئر 60 فیصد ہے وہ 98 فیصد ٹیکس دیتے ہیں جب کہ 40 فیصد شیئرز والی کمپنیاں صرف 2 فیصدٹیکس دیتے ہیں، اب تک 26ملکوں کے ساتھ باہمی قانونی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں، ان ملکوں میں پاکستانیوں کے 11ارب ڈالر کے غیر ملکی قانونی اثاثوں کا سراغ لگایا ہے، دبئی میں پاکستانیوں کے اکاؤنٹس میں ایک ارب ڈالر سے زائد اثاثے موجود ہیں، دبئی نے اقامہ رکھنے والوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات نہیں دیں، ابھی مزید بڑی بڑی چیزیں سامنے آرہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…