جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت کے پہلے 100 دن، اس عرصے میں اہلیہ بشریٰ بی بی نے میری کس طرح مدد کی؟ وزیراعظم عمران خان کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد( این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے آغاز پر دلچسپ گفتگو سے کنونشن ہال قہقے بلند ہوئے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کسی نے مجھ سے پوچھا آپ کو وزیر اعظم بنے 100 روز ہو گئے ہیں آپ کو کیا فرق نظر آیا تو میں نے اس کو بتایا کہ جب گھر پر ٹی وی دیکھنے کا موقع ملتا ہے اور میں ٹی وی دیکھ رہا ہوتا ہوں اورکوئی ظلم دیکھتا ہوں تو مجھے ایک دم غصہ آتا ہے اور میں کہتا ہوں دیکھو کیا ظلم ہو رہا ہے تو بشریٰ بیگم جو ساتھ ہوتی ہیں وہ کہتی ہیں آپ وزیر اعظم ہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان کی اس بات پر ہال میں بیٹھے تمام شرکاء نے قہقے لگائے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اتنی دیر ہو گئی ہے 22سال اپوزیشن میں رہے مجھے ابھی تک بتانا پڑتا ہے کہ میں وزیر اعظم ہو ں ۔ میں ایک دم ٹیلیفون اٹھاتا ہوں اور کسی کو کچھ کہہ دیتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ 100روز کا اصل کریڈٹ بشریٰ بیگم کو جاتا ہے ۔ 100روز میں صرف ایک ہفتے کی چھٹی کی اس لئے اصل میں انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہیے کہ کتنی مشکل گھریلو زندگی رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…