ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کے 100روز مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا۔۔ایک دن پہلےگلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی منظوری اور آج کیا اعلان کر دیا ؟کابینہ کے اجلاس سے متعلق بڑی خبر آگئی

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے، کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا، اجلاس میں وزارتوں اور وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹنگ کے توسیعی مرحلے اور وزارت تجارت کی نئے نیشنل ٹیرف پالیسی کی منظوری بھی دی گئی،

وفاقی کابینہ کو 100 روزہ پلان کے اہداف کے حصول پر بریفنگ دی گئی جس پر کابینہ نے 100 روزہ پلان پرعمل درآمد رپورٹ کی منظوری دے دی،نجی ٹی وی کے مطا بق جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 100 روزہ پلان پرعمل درآمد رپورٹ کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا، اجلاس میں وزارتوں اور وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور گلگت بلتستان میں اصلاحات کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔اجلاس میں امن وامان اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹنگ کے توسیعی مرحلے اور وزارت تجارت کی نئے نیشنل ٹیرف پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو 100 روزہ پلان کے اہداف کے حصول پر بریفنگ دی گئی جس پر کابینہ نے 100 روزہ پلان پرعمل درآمد رپورٹ کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کا فیصلہ موخر کردیا، جب کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے معاملہ پر مزید مشاورت کی جائے گی، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی سربراہی میں اصلاحاتی کمیٹی کام کر رہی ہے۔ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے سو روز میں بھر پور کام کیا ہے،

مالی مشکالات پر قابو پا لیا ہے جب کہ کابینہ پاکستان کو آگے لے کر جانے کے لیے ایسے ہی محنت جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی سمت طے کر دی ہے، پاکستان کی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کرتار پور سرحد کھول کر ہم نے پرامن ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزارت خارجہ کی 100 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی

جس میں کہا گیا کہ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات میں استحکام آیا اور سعودی عرب سے قابل زکر اقتصادی پیکج اور سرمایہ کاری تعاون ملا۔واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں اصلاحات کمیٹی نے وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کیں، جنہیں وزیراعظم نے منظورکرتے ہوئے گلگت بلتستان کوعبوری صوبہ بنانے کی

منظوری دے دی اوراس کے متعلق اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے اصلاحات کمیٹی نے اپنی سفارشات میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا تھا سرتاج عزیزکی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کے مطابق گلگت بلتستان کوتمام حقوق دیئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…