بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

پاکستان کے آرمی چیف ہمارے دلوں میں رہتے ہیں اور۔۔۔ ! سکھ رہنما گوپال چاولہ نے بھارتی میڈیا کو کھری کھری سنا دیں، زبردست اعلان

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان گوردوارہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوپال چاولہ نے کہا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف ہماری جان ہیں وہ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں،ان سے ملنے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں،جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہاتھ ملایا اورجپھی بھی ڈالی اس کو غلط رنگ نہ دیں،یہ پروگرام ہم نے ہی منعقد کیا تھا،آپ اس بات کو غلط رنگ مت دیں،ہمارا حافظ سعید کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ہم بارڈر کھولنا چاہتے ہیں،

اس وقت سدھو صاحب اور عمران خان صاحب کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے،اگر آپ کوئی منفی رنگ دینا چاہتے ہیں تو مجھ سے بات نہ کریں۔وہ بدھ کو بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ مصافحہ کرنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان گوردوارہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوپال چاولہ نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف ہماری جان ہیں وہ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں،یہ پروگرام ہم نے ہی منعقد کیا تھا،آپ اس بات کو غلط رنگ مت دیں،بھارتی سیاستدان ناجوت سنگھ سدھو اس وقت پاکستان میں موجود ہیں، بھارتی خاتون وزیر ہرسمرت کور بادل یہاں موجود ہیں،ہم محبتیں بڑھانا چاہتے ہیں،باتوں کو منفی رنگ نہ دیں، میں نے پاکستانی آرمی چیف سے ہاتھ ملایا ہے اور ان سے جپھی بھی ڈالی ہے، اس کو غلط رنگ نہ دیں،ہم پاکستانی آرمی چیف سے ملنے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں،پاکستانی آرمی چیف بھی محبتیں بڑھا رہے ہیں،حافظ سعید اس معاملے میں کہاں سے آ گیا، آپ اسے کیوں شامل کررہے ہیں، ہم محبتیں کرنے والے لوگ ہیں،ہمارا حافظ سعید کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ہم بارڈر کھولنا چاہتے ہیں، لانگا کھولنا چاہتے ہیں، اپنی ارداس پوری کرنا چاہتے ہیں،اس وقت سدھو صاحب اور عمران خان صاحب کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے،اگر آپ کوئی منفی رنگ دینا چاہتے ہیں تو مجھ سے بات نہ کریں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…