بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

عمران خان سدھو کو استعمال کر رہا ہے، کرتار پور راہداری کھول کر پاکستان کون سے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے؟ بھارت نے سنگین الزامات عائد کر دیے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سکھوں کے مذ ہبی رہنما بابا گرو نانک کے مزار پر کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، بھارت کرتار پور راہداری کھولنے پر بوکھلا گیا ہے، بھارت کو پاکستان کی امن پسندی کا یہ عمل پسند نہیں آیا، بھارت نے راہداری کھولنے کو دہشت گرد سفارت کاری کا نام دے دیا، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کروڑوں سکھوں کی مخالفت بھی نہیں لے سکتا وہ عجیب کشمکش کی صورتحال میں ہے۔

سابق ڈپٹی وزیراعلیٰ سکھ بیر سنگھ باد نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو وزیراعظم عمران خان بھارت کی حکومت کو نیچا دکھانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، بیرسنگھ باد نے مزید کہا کہ پاکستان اگر ایک قدم بڑھانا چاہتا ہے پنجاب میں ڈرگز بھیجنا بند کر دے، اس کے علاوہ کہا گیا کہ پاکستانی آرمی چیف کے گلے نوجوت سنگھ سدھو ایک بار پھر مل رہے ہیں۔ یہ تمام سنگین الزامات یہی ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت کو یہ سب کچھ پسند نہیں آیا اور اس نے دوبارہ شور مچانا شروع کر دیا ہے، اس کے علاوہ بھارتی سیاسی مبصرین نے راہداری کھولنے کو پاکستان کی جانب سے ایک کھیل قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سکھو ں کے مذ ہبی رہ نما با با گرو نا نک کے مزار پر کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بھی بہت سے تنازعات رہے ہیں، یورپ میں مختلف ممالک نے ایک دوسرے کا قتل عام کیا لیکن اس کے بعد بھی فرانس اور جرمنی نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے اور آگے بڑھے، پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے اتنے لوگ بھی نہیں مارے،دونوں ممالک کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملا کر آگے بڑھنا چاہیے اور مسئلہ کشمیر کے حل پر کام کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ چیف آف آرمی ا سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ

نے کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری امن کی طرف ایک قدم ہے جس کی ہمارے خطے کو ضرورت ہے،سرحدوں پر غیر قانونی کراسنگ کو روکنے کیلئے باڑ کی تنصیب خود مختار ریاست کا اقدام ہوتا ہے، راہداری اور گیٹس پر امن انٹریز کیلئے ہوتے ہیں جو کہ ہمارے تمام ہمسائیہ ممالک کیلئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…