اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

گزشتہ روز سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنے والے ڈی جی نیب سلیم شہزاد کا اپنا احتساب شروع ہو گیا، سپریم کورٹ میں کونساکیس سماعت کیلئے مقرر، چیئرمین نیب نے بھی انٹرویوز کا نوٹس لیتے ہوئےکیا دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد پر ایک ساتھ دو قیامتیں ٹوٹ پڑیں، ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنا مہنگا پڑ گیا، چیئرمین نیب نے معاملے کا نوٹس لے لیا، سپریم کورٹ میں بھی شہری کی درخواست پر مبینہ جعلی ڈگری کے معاملے پر کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کی جعلی ڈگری کا معاملہ،

سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کی جعلی ڈگری کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی سپریم کورٹ کا بنچ 12نومبر کو کیس کی سماعت کریگا۔ ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کی جعلی ڈگری کے خلاف شہری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری آصف کھرل کی جانب سے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کی مبینہ جعلی ڈگری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ اس درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا اور سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ تشکیل دیدیا گیا۔ بنچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کرینگے جبکہ ان کے ساتھ بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہونگے۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست گزار شہری آصف کھرل کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کے ٹی وی انٹرویوز اور ان انٹرویوز میں ارکان اسمبلی کے استحقاق مجروح ہونے کے معاملے پر نوٹس لے لیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب تمام اراکین اسمبلی کا احترام کرتا ہے ، معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور معاملے کا جائزہ لیا جائے گا کہ کیسے اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ قانون کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی۔ دیکھنا ہو گا کہ حقائق کے برعکس کوئی بات کہی گئی ہے یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…