جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر امریکی جیل میں ہراسگی کا افسوسناک انکشاف

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکی جیل میں ان کی بہن عافیہ صدیقی پر انسانیت سوز مظالم کیے جا رہے ہیں، انہوں نے انتہائی افسوسناک انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہن کو امریکی جیل میں ان کی بہن کو ہراسگی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کو اس انسانیت سوز سلوک سے بچایا جائے۔ دوسری جانب امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ

امریکا نے ریمنڈ ڈیوس اور بریگیڈئیر برگ ڈیل کے بدلے عافیہ کو پاکستان کے حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن پاکستان نے عافیہ کے بدلے کچھ اور لے لیا،وزیراعظم عمران خان کہ چکے کہ عافیہ کو تنہا چھوڑنے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں، ان سے بہت توقعات ہیں وہ 2003سے عافیہ کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہیں، امریکا عافیہ کی رہائی پر رضامند ہے، عملی اقدامات پاکستان کو کرنے ہیں، امریکا نے پاکستان سے قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے کہا ہے۔وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہی تھیں۔امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا کہ امریکا نے ریمنڈ ڈیوس اور بریگیڈئیر برگ ڈیل کے بدلے ان کی بہن کو پاکستان کے حوالے کرنے کی پیشکش کی تھی، امریکی پیشکش کے باوجود پاکستان نے عافیہ کی جگہ کچھ اور لینے کا فیصلہ کیا۔فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ کو سابق امریکی صدر اوبامہ کی طرف سے صدارتی معافی کے آپشن کے وقت بھی پاکستان نے سستی دکھائی لیکن اب 100فیصد امید ہے کہ ڈاکٹر عافیہ جلد پاکستان آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 2003 سے اس معاملے پر ان کے ساتھ ہیں، وہ کہہ چکے ہیں کہ عافیہ کو تنہا چھوڑنے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ عمران خان آمرانہ دور میں بھی عافیہ صدیقی کے ساتھ کھڑے رہے جب دوسرے خوفزدہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے عافیہ صدیقی پر پیش رفت کا بتایا ہے جس کے بعد عافیہ کی رہائی کیلئے ہم بہت پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان سے بہت زیادہ توقعات ہیں، عافیہ کی وطن واپسی کے سیاسی اور سفارتی کئی راستے کھلے ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ امریکا عافیہ کی رہائی پر رضامند ہے، عملی اقدامات پاکستان کو کرنے ہیں، امریکا نے پاکستان سے قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مجرمان کی وطن منتقلی کے عالمی معاہدے پر دستخط کرنا ہونگے، امریکا عالمی معاہدے کا پہلے ہی رکن ہے۔ واضح رہے کہ امریکی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ستمبر 2010 میں 87 برس کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ قید تنہائی کاٹ رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…