اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، احتجاج کرنے والے افراد سے پہلے مذاکرات پھر آپریشن، مذاکرات کیلئے وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل، امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے ایک کمیٹی اپنی سربراہی میں قائم کر دی۔نجی ٹی وی 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں احتجاج کرنے والے
افراد سے آپریشن سے قبل مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں وزیراعظم نے دو کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ مظاہرین کی قیادت سے مذاکرات کرنے کیلئے وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ مذاکرات کے ذریعے احتجاج ختم کرانے کی کوشش کریگی جبکہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں دوسری کمیٹی ملک میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کریگی۔