اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے اپنی حکومت کے آخری سال6ماہ کی مدت میں تکمیل کے وعدے پر شروع ہونے والے پشاور کی تاریخ کے مہنگے ترین میگا پراجیکٹ پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ سروس (بی آر ٹی) منصوبے کو شروع ہوئے ایک سال اور دو دن کا عرصہ ہو گیا ہے مگر ’’ دہلی ہنوز دور است‘‘ کے
مصداق خود حکومتی دعوے کے مطابق منصوبے کا ابھی بھی چالیس فیصد کام باقی ہے جبکہ زمینی حقائق کے مطابق منصوبے پر کام کی سست روی کے باعث ا بھی تک پچاس فیصد کا م بھی مکمل نہیں ہوسکاہے ، روزنامہ جنگ کے مطابق منصوبے کی لاگت بڑھ کر 68.5ارب تک پہنچ چکی، حکومت نے مارچ 2019میں کام مکمل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔