اسلام آباد(سی پی پی)ن لیگی رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے آئی ایم ایف سے قرض لینے کے حکومتی فیصلے پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شرم کرو، حیا کرو،مجھے پتا تھا کہ یہ حکومت عقل سے فارغ ہے پر مجھے اتنا اندازہ نہیں تھا۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ
اسٹاک مارکیٹ میں سیاپاپڑا ہے مگروزیراعظم کی توجہ پبلک ٹوائلٹس پرہے،سب کی اپنی اپنی ترجیحات ہیں،کیاکہہ سکتے ہیں۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ آپ جن کوچور،ڈاکو اور قاتل کہتے رہے ان کوہی دودھ سے نہلایا،کرپٹ مافیاکو این آراوتب ملاجب وزارت عظمیٰ کے لئے عمران خان کو ووٹ دیا۔