اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

جتنا جشن منانا ہے منا لو۔۔لوٹ کر واپس جیل میں ہی آنا پڑیگا نواز شریف، مریم ، صفدر کی سزا معطلی کا فیصلہ آنے کے بعد تحریک انصاف کا شدید ردعمل ، ایسا دعویٰ کر دیا کہ جان کر ن لیگی پریشان ہو جائیں گے

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کئے جانے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت مکمل ہونے پرمختصر فیصلہ سناتے ہوئے سزا معطل کئے جانے کا حکم دیا۔ عدالت سے فیصلہ اانے کے

بعد ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے کارکن جشن منارہے ہیں اور جگہ جگہ مٹھائی تقسیم کی جا رہی ہے۔ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئےسابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو دھاندلی کے ذریعے صرف انتخابات سے باہر کرنا تھا، فیصلے کا مقصد عمران خان کی راہ ہموار کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کا اسلام ااباد کا فیصلہ نان پی سی او انصاف کی ایک جھلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کارکنوں کی دعائوں کی وجہ سے رہائی ملی۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے اور تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے پر تحفظات ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے جشن پر ان کا کہنا تھا یہ ویسا ہی جشن ہے جیسا انہوں نے پہلے منایا تھا۔ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ ختم نہیں ہوا بلکہ سزا معطل ہوئی ہے فیصلہ اپنی جگہ موجود ہے۔ ان لوگوں کو لوٹ کر واپس جیل میں ہی آنا پڑیگا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج نیب پراسیکیوٹر نے دلائل مکمل کئے تھے جبکہ گزشتہ روز عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو متنبع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر نیب کی جانب سے آج دلائل مکمل نہ ہوئے تو عدالت تحریری دلائل کی بنیاد پر فیصلہ سنا دیگی۔ نیب پراسیکیوٹر نے جیسے ہی دلائل مکمل کئے۔ عدالت فیصلے تک کیلئے برخاست کی گئی اور تین بجے فیصلہ سنانے کا اعلان کیا گیا ۔ تین بجتے ہی جسٹس گل حسن اورنگزیب اور جسٹس اطہرمن اللہ عدالت میں آگئے اور انہوں نے آتے ہی مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کرنے کا حکم دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…