اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں ایران کے وزیر خارجہ نے اسلام آباد کا دو روزہ دورہ کیا۔ پاکستان میں ماہرین اس دورہ کو تہران کی طرف سے مشکل وقت میں اتحادی ڈھونڈنے کی ایک کوشش قرار دے رہے ہیں ،معروف دفاعی تجزیہ نگار جنرل(ر) امجد شعیب نے اس دورے پر بتایا ہے کہ ایران کے اوپر نومبر میں امریکا کی طرف سے پابندیاں لگائی جا رہی ہیں اور تہران چاہتا ہے
کہ وہ پاکستان کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کرے یا پھر چینی و روسی کرنسی میں تجارت کرے۔ وہ چاہتا ہے کہ پاکستان خام تیل ایران سے لے اور ایران کو بدلے میں خوراک اور دیگر اشیاء فراہم کرے۔ جنرل(ر) امجد شعیب نے مزید کہا کہ اس دورے کا مقصد صرف معاشی نہیں بلکہ اسٹریٹجک بھی ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کےامریکی صدر بننے کے بعد سے ایران پر دبائو بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے ۔