جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کی جان کو شدید خطرہ،حامد میر نے بھی خبردار کردیا

datetime 29  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن اور صحافی  حامد میر نے کہا کہ سادگی اختیار کرنا بہت ضروری ہے ہمیں سادگی ضرور اختیار کرنی چاہئیے، پروٹوکول چھوٹا ضرور ہونا چاہئیے۔ لیکن جو ہمارے حالات ہیں ان کا تقاضا یہ ہے کہ سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ صرف ایک سیاسی مصلحت یا اپنے دعوے کو سچا ثابت کرنے کے لیے سکیورٹی پر سمجھوتہ نہ کریں کیونکہ پاکستان کے تمام سیاستدان ہم سب کے لیے بہت اہم ہیں اور ان کو مناسب سکیورٹی ضرور ملنی چاہئیے۔واضح  رہے کہ وزیراعظم

عمران خان کے اضافی سکیورٹی سے انکار نے  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک نئی آزمائش میں ڈال رکھا ہے ۔نیکٹا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اب تک چھ تھریٹ الرٹ جاری ہوچکے ہیں، آخری تھریٹ الرٹ تقریب حلف برداری سے دوروز قبل جاری ہوا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوبلیو بُک کے مطابق سکیورٹی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ سے وزیر اعظم ہائوس جانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کر رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…