اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریر پر معروف صحافی حامد میر نے کہا عمران خان کی بطور وزیراعظم یہ پہلی تقریر تھی، معروف صحافی نے کہا کہ میرے خیال سے عمران خان اپنے سیاسی مخالفین سے مخاطب نہیں تھے بلکہ وہ پاکستان کے عام آدمی سے مخاطب تھے،
عمران خان نے اپنے خطاب میں بچوں اور بیواؤں سے بات کی۔ معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ عمران خان نے صرف دو گاڑیاں رکھنے کا اعلان کیا ہے اور اپنے لیے صرف 2 ملازم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، معروف صحافی نے کہا کہ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بناؤں گا جس پر کچھ لوگ ان کا مذاق اڑا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ وزیراعظم ہاؤس تو ریڈ زون میں ہے تو اس کو کیسے یونیورسٹی بنایا جا سکتا ہے۔ معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ یہی تو اصل چیلنجز ہیں، عمران خان کو جان کے خطرے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کی جان کو انتخابی مہم میں بھی خطرہ تھا اور عمران خان سے کہا گیا تھا کہ آپ سوات اور بنوں میں جلسہ نہ کریں اس حوالے سے عمران خان کو بہت ڈرایا گیا، معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ پچھلے دو ہفتوں میں بنی گالا کے اندر اور باہر سے کچھ لوگ گرفتار کیے گئے ہیں جو عمران خان پر حملہ کرنے کی نیت سے افغانستان سے آئے تھے۔ معروف صحافی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بالکل صحیح کہہ رہے ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور بہت ساری قوتیں عمران خان کی جان کی دشمن بنی ہوئی ہیں۔ عمران خان کی تقریر پر معروف صحافی حامد میر نے کہا عمران خان کی بطور وزیراعظم یہ پہلی تقریر تھی، معروف صحافی نے کہا کہ میرے خیال سے عمران خان اپنے سیاسی مخالفین سے مخاطب نہیں تھے بلکہ وہ پاکستان کے عام آدمی سے مخاطب تھے، عمران خان نے اپنے خطاب میں بچوں اور بیواؤں سے بات کی۔