ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

حلف اٹھاتے ہی سب سے پہلے کس عالمی شخصیت نے عمران خان کو مبارکباد دی،وزیراعظم بننے کے بعد سب سے پہلے کس ملک کا دورہ کرینگے، بڑی خبر آگئی

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک/اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریزنے پاکستان کی وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے پر عمران خان کو مبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے عمران خان کی قیادت میں پاکستان اوراقوام متحدہ کے درمیان دنیاء بھر میں پیس کیپنگ آپریشنز سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کومزید فروغ حاصل ہوگا۔وزیراعظم پاکستان کے نام اپنے مکتوب میں

عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم عمران خان کیلئے اپنی گرمجوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں یقین ہے کہ اقوام متحدہ اورپاکستان کے درمیان تعاون کوفروغ ملے گا اوروہ ستمبر میں جنرل اسمبلی کے 73ویں اجلاس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کیلئے چشم براہ ہیں۔جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس 18 ستمبر سے جبکہ اعلیٰ سطح کی ڈیبیٹ 25ستمبر سے شروع ہوگی، اب تک 154 سربراہان ریاست وحکومت نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے مکتوب میں لکھا کہ پاکستان عالمی ادارے کا بالخصوص پیس کیپنگ آپریشنز میں قابل اعتماد شراکت دار رہاہے اورپاکستان نے اس ضمن میں دنیا بھر میں عملی معاونت فراہم کی ہے۔اپنے مکتوب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبوں ، یواین کنٹری ٹیم برائے انسداد دہشت گردی وانتہاء پسندی، پائیدارترقیاتی اہداف اورانسانی حقوق کے تحفظ سمیت تمام شعبوں میں تعاون کیلئے چشم براہ ہے۔واضح رہے کہ عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے دوران جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرینگے ۔ اس موقع پر وہ مختلف سربراہان مملکت اور اہم عالمی رہنمائوں سے ملاقات کرینگے جبکہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران دورہ امریکہ کے موقع پر ان کی امریکی حکام سے بھی ملاقاتوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…