اسلام آباد (آئی این پی)تحریک انصاف کی حکومت کے ممکنہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کا بڑھتا ہوا مالی خسارہ ایک اہم چیلنج ہے‘نئی حکومت کو خسارہ پر قابو پانے کیلئے بارہ ارب ڈالر سے زائد کا بیل آئوٹ پیکج درکار ہوگا‘ملکی زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر میں اضافہ کیلئے آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے رجوع اور بانڈز کا اجراء کیا جا سکتا ہے۔ بین الاقوامی جریدے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو 10 سے 12 ارب ڈالر مالی خسارہ کا سامنا ہے۔ نئی حکومت کو 12 ارب ڈالر
سے زائد کا بیل آ?ٹ پیکج درکار ہوگا۔ بیل آ?ٹ کے ذرائع کا فیصلہ چھ ہفتوں میں کرنا ہوگا۔ممکنہ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے کم ہوتے ہوئے ذخائر میں اضافہ کیلئے آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے رجوع اور بانڈز کا اجراء کیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جماعت نے تاحال کسی سے قرض کے حوالے سے بات چیت نہیں کی اور حکومت کے قیام تک اس پر باضابطہ کام شروع نہیں کیا جاسکتا۔تحریک انصاف اتحادی حکومت جلد بنانے جا رہی ہے، پاکستان کا بڑھتا ہوا مالی خسارہ ایک اہم چیلنج ہے۔