اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان7 اگست کو کامیاب اراکین اسمبلی کے نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن 7اگست کومنتخب ارکان اسمبلی کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کریگا،9اگست تک آزادارکان کسی جماعت میں شمولیت یاآزادحیثیت برقراررکھنے سے آگاہ کرینگے،10اگست کوخواتین ،اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پرکامیاب ارکان کانوٹیفکیشن جاری ہوگا،11اگست کوقومی اسمبلی کے اجلاس
میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے،11اگست کوہی اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرکے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے،12اگست کوقومی اسمبلی کے اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرکیلئے انتخاب ہوگا۔ذرائع کے مطابق 13اگست کووزیراعظم کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے اور ارکان قومی اسمبلی 15اگست کونئے وزیراعظم کا انتخاب کریں گے جبکہ 15اگست کو ہی نومنتخب وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔