اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 73 سیالکوٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی خواجہ آصف کامیاب قرار ،نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے این اے 73 سیالکوٹ سے آر او کے انتخابی نتائج چیلنج کیے تھے جس پر آر او نے 15 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔
ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسترد شدہ سات ہزار 300 ووٹ اور 174 پوسٹل بیلٹس شامل تھے۔ دوبارہ گنتی کے بعد بھی خواجہ آصف ہی این اے 73 کے رکن قومی اسمبلی قرار پائے ہیں تاہم ان کی جیت کا مارجن کم ہوگیا ہے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں عثمان ڈار کے 132 اور خواجہ آصف کے ووٹوں میں 45 کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 1493 کا فرق 1406 رہ گیا ہے۔واضح رہے کہ دیگر چند حلقوں میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے ۔