اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں عام انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور تحریک انصاف قومی اسمبلی کی نشستوں پر بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے جبکہ پنجاب میں تحریک انصاف 120نشستیں حاصل کرچکی ہے جبکہ اس کی حریف دوسری بڑی جماعت ن لیگ قومی اسمبلی میں بھی دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پنجاب میں اس کی بھی 120نشستیں سامنے آئی ہیں۔ اس اہم موقع پرعمران خان کی بنی گالا میں سینئر پارٹی رہنمائوں سے مشاورت ہوئی ہے جس کے بعد
تحریک انصاف کی وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 5سیاسی جماعتوں کو خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بی این پی ، جی ڈی اے ، مسلم لیگ ق شامل ہیں۔ جبکہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے آزاد امیدواروں کو بھی ساتھ ملانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں ایم کیو ایم کیساتھ بھی اس حوالے سے ملاقات کی جا سکتی ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔