خیبرپختونخوا سے ن لیگ مضبوط ہے جبکہ عمران خان پراعتماد نظر نہیں آ رہے، شہباز شریف پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بنائیں گے کیونکہ۔۔۔! حامد میر نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ’’ڈرا‘‘ کر رکھ دیا، حیرت انگیز تجزیہ

24  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و معروف کالم نگار حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل پر حیرت انگیز تجزیہ سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ڈرا کر رکھ دیا، نجی ٹی وی چینل کی الیکشن ٹرانسمشن میں حامد میر نے کہا کہ شہباز شریف اپنی دانست میں وزیر اعظم بنے بیٹھے ہیں وہ کہتے ہیں کہ مشکلات موجود ہیں

لیکن انہیں الیکشن مہم میں جو جواب ملا ہے اس کے بعد وہ لکھ کر دینے کو تیار ہیں کہ مرکز، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہم حکومت بنائیں گے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ضرورت سے زیادہ پر اعتماد نظر آتے ہیں ان کے مقابلے میں عمران خان اتنے پر اعتماد نظر نہیں آ رہے ہیں۔ سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ شہباز شریف کے اعتماد اور دعوے کی وجہ ان کے جلسے میں آنے والے سپورٹرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بارے میں جو سروے آ رہے ہیں میں خود بھی ان سے اتفاق نہیں کرتا، سینئر صحافی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو صورتحال خیبر پختونخوا کی ہے، تحریک انصاف اس صورتحال میں اتنی آسانی سے نہیں جیت رہی، اس کی وجہ بتاتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ 13 جولائی کو میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے سب سے بڑا جلوس خیبرپختونخوا سے ہی آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے شہباز شریف خود بھی الیکشن لڑ رہے ہیں اور ان کا سوات والی نشست پر متحدہ مجلس عمل سے اتحاد بھی ہو چکا ہے، سینئر صحافی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ان کی اے این پی کے ساتھ بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو جائے، اس کے بعد ن لیگ کی خیبرپختونخوا میں حکومت بن سکتی ہے۔ سینئر صحافی کے اس تجزیے نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ڈرا کر رکھ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…