اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

’’20کروڑ کی چائے کیسے پی لی؟تحریک انصاف بتائے‘‘ چیئرمین نیب کا دھماکہ دار ایکشن، بڑا حکم جار ی کر دیا

datetime 20  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخواہ حکومت نے گزشتہ 3سالوں میں  مہمانوں کی خاطر دار ی کیلئے 20کروڑ روپے صرف چائے پر خرچ کر دیئے لی ۔ نیب نے کروڑوں کی چائے پی جانے والی تحریک انصاف کو آڑھے ہاتھوں لے لیا ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر )جاوید اقبال نے ادارے کی بھاگ دوڑ سنبھالتے ہی ایسے ایسے کیسیز کو نمٹایا کہ پاکستانی عوام کو بھی داد دینے پر مجبور ہوگئی ۔

انہوں نے کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے جبکہ اس حوالے سے ن لیگ خاصی پریشان دکھائی دیتی ہے اور اپنی مختلف تقریر میں یہ کہتی ہے کہ نیب کی حالیہ کاروائیاں سیاسی انتقام سے بڑھ کر نہیں ہے۔ جبکہ دوسری طرف شریک چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری بھی نیب کے ریڈار میں آچکے ہیں ۔ بے نامی بینک اکاونٹس کےسلسلے میں انکا نام ایک مقدمے میں داخل کیا جا چکا ہے۔عمران خان کو بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذاتی استعمال پر نیب میں بلایا جاچکا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کو بڑی مشکل کا سامنا کر نا پڑ گیا ہے ۔ گزشتہ تین سالوں میں کے پی کے حکومت نے مہمانوں کی خاطر داری کیلئے 20کروڑ روپے خرچ کر دیئے ۔ نیب نے ایکشن لیتے ہوئے تحریک انصاف کو آڑھے ہاتھو لے لیا ہے ۔ نگران حکومت خیبر پختونخواہ نے کے پی ہائوس اسلام میں میں 20کروڑ روپے کی چائے پر خرچ کرنے کیخلاف نیب سے رابطہ کر لیا ہے ۔ نگران حکومت نے نیب کو مراسلہ بھیجا ہے جس کے مطابق یہ ایک سنگین معاملہ ہے جس پر نیب کو تحقیقات کرنی چاہیں اور ہم ان کیساتھ تعاون کریں گے ۔ مراسلہ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے۔ نیب نے تحقیقات کے لیے نگراں حکومت کی درخواست منظور کر لی ہے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل منظر عام پر آنے والی خبر کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گذشتہ تین سالوں کے دوران مہمانداری پر 20 کروڑ سے زیادہ رقم خرچ کی گئی، سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ رقم سابق وزیراعلی پرویز خٹک،، شیریں مزاری، عمران خان،، اسد عمر،، اعظم سواتی اور شاہ محمود قریشی کے چائے پانی پر خرچ ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…