اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

25جولائی کو بس تحریک انصاف کی فتح کا اعلان ہونارہ گیا ، پہلے ہی قوم نے بڑا فیصلہ دیدیا، ایک سو سے زائد درگاہوں کے سجادہ نشینوں اور چھ اہم دینی جماعتوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ممتاز سکالر اور مرکزی امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے انہوں نے یہ بات نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سید واجد علی بخاری اور سید زلفی بخاری کے

ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ملک جن حالات سے گزر رہا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔انہوں نے درگاہ حضرت شاہ شمس تبریزؒ، ملتان کے سجادہ نشین اور درگاہ حضرت خواجہ غلام فرید،خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز رہنما سید واجد علی بخاری نے درگاہ حضرت جلال الدین بخاری ا چ شریف ،درگاہ حضرت بری امام ،اسلام آباد اور درگاہ حضرت پیر عبد الرحمن بیلوٹ شریف کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے شمولیت کا اعلان کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سید زلفی بخاری نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان علماء و مشائخ کا دلی احترام کرتے ہیں۔ اور انکی خواہش ہے کہ انکی اجتماعی دعاؤں کی وجہ سے وہ انتخابات میں کامیاب ہوںتاکہ نئے پاکستان کی تعبیر ممکن ہو۔پاکستان جمعیت مشائخ پاکستان کے صدر پیر مفتی ظہور اللہ ہاشمی نے ملک بھر کے ایک سو سے زائد سجادہ نشینوں اور چھ سو سے زائد علماء کرام کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔شیعہ ایکشن کمیٹی پاکستان کے چیف آرگنائزر شیخ مظہر علی نے اپنی جمعیت کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین اور دیگر کارکنوں کی

طرف سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔عالمی ادارہ پنج تن پاک کے صدر علامہ مرزا یوسف حسین اور تمام کارکنوں کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ادارہ تحفظ حقوق شیعہ پاکستان کے چیئرمین علامہ سبطین شیرازی اور ممتاز سکالر پروفیسر ڈاکٹر پیر عالم شیر خان اور سرائیکی سندھی سنگت کے سیکرٹری خرم شہزاد اور اتحاد امت کمیٹی کے چیئرمین علی عباس نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیاہے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر مفتی ظہور اللہ ہاشمی نے ملکی سالمیت استحکام اور پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے دعا کرائی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…