اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے، نگران وفاقی وزیر توانائی علی ظفر کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو جائے گا۔ نگران وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو دس ارب روپے کا نقصان ہو گا،
پٹرول کی قیمتوں کی کمی سے ترقی کا پہیہ تیزی سے چلے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ نگران حکومت عوام کی مشکلات کو اچھی طرح سمجھتی ہے۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 37 پیسے فی لٹر کمی کر دی ہے، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لٹر کمی کی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 37 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے کمی کی گئی ہے۔