پیر آف گولڑہ شریف نے الیکشن میں بڑی سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان کردیا

7  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان نے گولڑہ شریف میں پیر آف گولڑہ سید محی الدین شاہ صاحب سے ملاقات کے بعد علماء مشائخ عظام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو بنانے میں علماء نے ہمیشہ کردار اداکیا ہے، نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں ۔ میرا مطالبہ ہے کہ راجہ ظفر الحق رپورٹ کو سامنے لایا جائے تاکہ جو مجرم ہے اسکو سزا مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی ذات ہمیشہ رہنے والی ہے اور انسان فانی ہے۔

نبی کرم ؐنے فرمایا ہے کہ میری بیٹی فاطمہ بھی چوری کرے تو ہاتھ کاٹنے کی سزا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے ذریعے کل ایک طاقتور کو سزا ہوئی اور قانون کی بالادستی ہوئی ۔ ن لیگ والوں کو کہتاہوں کہ ایک دن مرنا ہے اور اللہ کے ہاں جوابدہ ہونا ہے میں پیر آف گولڑہ محی الدین شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دینے کا وعدہ کیاہے اور آج علماء کی ضرورت ہے کہ قوم کو متحد کرکے ملک کو چلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے گولڑہ شریف میں پیر آف گولڑہ سید محی الدین شاہ سے ملاقات گاہ پر کی ۔ انہوں نے ملاقات کے بعد علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پیر صاحب کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور علماء کو چاہیے کہ قوم کو متحد کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ؐ نے محلات نہیں بنائے بلکہ سادہ زندگی گزاری اور مسلمانوں کے کردار کو اوپر لے کر آئے ۔ آپﷺ نے مدینہ میں ایک ایسی ریاست کی بنیاد رکھی کہ جس سے کمزور طبقہ کو اسکے حقوق مل سکیں اور ہم نے بھی اپنے آپ کو بدلنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت نے ایک طاقتور کو سزا دی جس سے قانون کی بالادستی ہوئی اور نواز شریف کو جتنے مواقع ملے شاید پاکستان کی تاریخؒ میں کسی کوایسے نصیب ہوئے ہوں لیکن پھر بھی انہوں نے تو پھر سے جھوٹ بولا ۔ انہوں نے بیٹوں کے نام دنیا کے مہنگے ترین فلیٹس خریدے اور ن لیگ والوں سے کہتا ہوں کہ ایک دن مرنا ہے اور اللہ تعالیٰ سے ڈریں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اخلاقی طورپر اس وقت مرتی ہے جب اچھے اور بُرے میں تمیز ختم ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اڑھائی کروڑ بچے سکول سے باہر ہیں آخر میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں آج اس اجلاس سے اپیل کرتا ہوں کہ راجہ ظفرالحق رپورٹ سامنے لائی جائے تاکہ جو مجرم ہے اسکو سزا ملے اور پتہ چلے کہ کن لوگوں کی سازش ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…