بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اگر میں اپنے بھائی کے خلاف بغاوت کر دیتا تو میرے اور میرے ساتھیوں کے ساتھ کیا ہوتا؟ عام انتخابات میں ن لیگ کو کتنی سیٹیں ملیں گی؟ شہباز شریف نے ناشتے کی میز پر حامد میر کو کیا بتایا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف کالم نویس حامد میر نے اپنے کالم 25 جولائی کے بعد کیا ہو گا میں لکھا کہ بزرگوں نے سچ کہا ہے کہ بڑا بول بہت سوچ سمجھ کر بولنا چاہئے۔ شہباز شریف سے اس معاملے میں کچھ بیاحتیاطی ہوگئی۔ انہوں نے کراچی میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے لاہور کو پیرس بنادیا وہ کراچی کو بھی پیرس بنا دیں گے۔ ان کے اس دعوے کی گونج ابھی ختم نہ ہوئی تھی کہ ایک طوفانی بارش نے لاہور کو ایسا تالاب بنا ڈالا جس میں کشتیاں تیر رہی تھیں۔

شہباز شریف نے بارش کے بعد سامنے آنے والی بدانتظامی کی ذمہ داری نگران حکومت پر ڈال دی حالانکہ شہر کا بلدیاتی نظام بدستور مسلم لیگ(ن) کے پاس ہے۔ بارش کے پانی کو دریائے راوی کے سپرد کرنا کوئی مشکل نہ تھا لیکن شہباز شریف پچھلے دس سال میں نکاسی آب کا کوئی موثر نظام نہ بنا سکے اور ایک بارش نے ان کے اس بیانیے کو توڑ پھوڑ دیا جو انہوں نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ ہی کھڑا کردیا تھا۔نواز شریف کا بیانیہ تھا’’روک سکو تو روک لو‘‘۔ اس بیانیے میں بھی جارحیت اور طاقت کا گھمنڈ تھا۔ شہباز شریف نے ڈیویلپمنٹ کا نعرہ لگایا۔ نواز شریف کا بیانیہ ان کے ووٹر کے لئے اہم تھا، شہباز شریف کا بیانیہ ان اہم لوگوں نے سر آنکھوں پر بٹھایا جن کو عوام ووٹ دیتے ہیں۔ یہ دونوں بیانیے ساتھ ساتھ چل رہے تھے اور اسی لئے بارش سے پہلے رائے عامہ کے جائزوں میں مجموعی طور پر مسلم لیگ(ن) آگے تھی لیکن بارش کے بعد ان جائزوں کی زیادہ اہمیت نہیں رہ گئی۔ بارش سے ایک دن قبل اس ناچیز کو لاہور میں شہباز شریف کے ساتھ ناشتے کی میز پر تفصیلی گفتگو کا موقع ملا۔ وہ بڑے مطمئن دکھائی دے رہے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ مسلم لیگ(ن) آسانی کے ساتھ کم از کم سو نشستیں قومی اسمبلی میں حاصل کرلے گی اور اتحادیوں کے ساتھ مل کرحکومت بھی بنالے گی لیکن اگر مسلم لیگ(ن) کو زور زبردستی سے روکنے کی کوشش کی گئی تو ایک بحران پیدا ہوجائیگا۔ شہباز شریف نے

محتاط لہجے میں کہا کہ اگر میں اپنے بھائی کے خلاف بغاوت کردیتا اور داراشکوہ بن جاتا تو مجھے اور میرے بہت سے ساتھیوں کو انکوائریاں نہ بھگتنی پڑتیں لیکن میں نے نواز شریف کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے سے انکار کیا اور سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہوں۔ اس گفتگو کے دوران شہباز شریف نے پوری تفصیل سے بتایا کہ ان کی درخواست پر نواز شریف نے چودھری نثار علی خان کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی تھی جس دن اس فیصلے کااعلان ہونا تھا اس سے ایک رات قبل چودھری نثار علی خان کے حوالے سے بعض ٹی وی چینلز پر ایک بیان نشر ہوا جس میں نواز شریف پر تنقید کی گئی تھی۔

اگلے روز نواز شریف نے اخبار شہباز شریف کے سامنے رکھ دیا جس میں چودھری نثار کا بیان موجود تھا۔ دوسری طرف چودھری صاحب کہہ رہے تھے کہ انہوں نے یہ بیان جاری نہیں کیا اور اس کی تردید کردی تھی۔ اس سلسلے میں ایک ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر نیوز سے تصدیق بھی کی گئی کہ چودھری نثار نے تردید کی تھی یا نہیں لیکن غلط فہمی دور نہ ہوئی اور ٹکٹ جاری نہ ہوسکا۔ شہباز شریف نے اپنے بعض ساتھیوں کی طرف سے پارٹی ٹکٹ واپس کرکے ’’جیپ‘‘ پر سوار ہونے کے واقعات پر زیادہ بات نہیں کی۔ وہ اقتدار کے حصول سے زیادہ تاریخ میں اپنے مقام کے بارے میں زیادہ سنجیدہ نظر آئے اورمجھے محسوس ہوا کہ انہیں زیادہ دبایا گیا تو پھر وہ بھی آستینیں چڑھا لیں گے اور جیل جانے سے بھی نہ گھبرائیں گے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف فیصلے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے مسلم لیگ(ن) کمزور نہیں مضبوط ہوگی لیکن اس ملاقات کے اگلے ہی روز جو بارش ہوئی اسے دیکھ کر میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ مسلم لیگ(ن) کے لئے اصل خطرہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ نہیں بلکہ وہ بدانتظامی ہے جو بارش کے بعد سامنے آئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…