جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز کے پیچھے کھڑے ہوکر سیاست کرنا کیسا لگتا ہے؟انٹرویو کے دوران سوال پوچھنے پر خواجہ آصف نے ایسا جواب دیا کہ معاملہ ہی ختم کردیا

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خارجہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کےسینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مجھے مریم نواز کے پیچھے کھڑے ہو کر سیاست کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ،خوشی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے سرخرو کیا ،مجھے نااہلی کے بعد دوبارہ اہل قرار دیا گیا جس پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، میں کسی سے ڈرتا نہیں،گزشتہ تین دہائیوں سے سیاسی لڑائیاں لڑ رہا ہوں۔

نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی جس شعور کا دعوٰی کرتی ہے کیا 2013ء کے انتخابات میں انہوں نے عوام کو یہ شعور نہیں دیا تھا،کیا وہ ہماری جماعت سے پی ٹی آئی میں گئے لوٹوں سے بیت الخلائی شعور دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوٹوں سے جو شعور مل سکتا ہے اس سے سب لوگ بخوبی واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2013ء یا اس سے قبل پی ٹی آئی کا جو شور تھا وہ اب نظر نہیں آ رہا کیونکہ یہ جماعت جس چیز کو لیکر نکلی تھی اس سے مکمل طور پر ہٹ چکی ہے اور دوسری جماعتوں سے لیے گئے فصلی بٹیروں کی مدد سے اقتدار میں آنے کی خواہاں ہے جو ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیئے تھا کہ اپنی جماعت کو ایک رول ماڈل بناتی لیکن یہ لوگ تو جنہیں برا کہتے تھے انہی کے گیت گانا شروع ہو چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی اور اداروں کا اپنی آئینی حدود میں رہنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کسی ذی روح کے لیے سانس لینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے اور اگلی حکومت بھی ہماری ہی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…