بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کےبعد امریکہ نے پاکستان کو خوشخبری سنادی ، دھماکے دار اعلان کر دیا

datetime 1  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف کریک ڈاؤن کی یقین خوش آئند ہے تاہم اسلام آباد اس پر عملدرآمد بھی لازمی بنائے۔واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورسز (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو باقاعدہ طور پر، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے میں ناکام ہونے والے ممالک کی فہرست، ’گرے لسٹ‘ میں شامل کر لیاہے۔

ایف اے ٹی ایف نے پیرس میں منعقد کانفرنس میں فیصلہ کیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کی مالی امداد کی نگرانی اور خاتمے کے لیے مربوط لائحہ عمل تیار کرنے میں ناکام رہا۔ایف اے ٹی ایف سے متعلق فیصلے پر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی معالی معاونت (سی ایف ٹی) کے خلاف اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔امریکی حکام کے مطابق ہم پاکستان کی مکمل حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ سی ایف ٹی پر عملدرآمد کے لیے ایف اے ٹی ایف اور عالمی براردی کے ساتھ مل کر کام کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1267 کو پورا کرے تا کہ عالی سطح پر فنڈز کی منتقلی یا وصولی پر کوئی پابندی عائد نہ ہو۔ایف اے ٹی ایف کی جانب سے مرتب کردہ 26 نکاتی ایکشن پلان پاکستان کو فراہم کیا جا چکا ہے جس میں دہشت گردوں کو حاصل تمام مالی معاونت کے ذرائع کو ختم کرنا شامل ہے۔فراہم کردہ لسٹ میں لشکرطیبہ، جیش محمد، جماعت الدعوہ، داعش، حقانی نیٹ ورک، پاکستانی طالبان اور القاعدہ شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…