جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

زیادہ صنعت کار‘ تاجر‘ بیورو کریٹس‘ جنرلز اور پریشر گروپس سمیت یورپ‘ امریکا اوراسلامی دنیا کے بااثر حکمران بھی اردگان کے خلاف ہیں لیکن وہ پھر بھی پانچویں بار کیوں منتخب ہوگئے؟ضعیم قادری اور ولید اقبال کی بغاوت کا ن لیگ اور تحریک انصاف پر کیا اثر پڑے گا؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طیب اردگان کل 53فیصد ووٹ لے کر دوسری بار ترکی کے صدر منتخب ہو گئے‘ یہ دنیا کی تاریخ کی پہلی شخصیت ہیں جو مسلسل تین بار وزیراعظم اور دو بار صدر منتخب ہوئے‘ ان کے خلاف جولائی 2016ء میں فوجی بغاوت بھی ہوئی لیکن عوام نے ٹینکوں کے سامنے لیٹ کر وہ بغاوت ناکام بنا دی‘ اس وقت بھی ترکی کے زیادہ صنعت کار‘ تاجر‘ بیورو کریٹس‘ جنرلز اور پریشر گروپس اردگان کے خلاف ہیں‘

یورپ‘ امریکا اور اسلامی دنیا کے بااثر حکمران بھی ان کے ساتھ خوش نہیں ہیں لیکن یہ اس کے باوجود مسلسل منتخب ہوتے چلے جا رہے ہیں‘ کیوں؟ دو وجوہات ہیں‘ پہلی وجہ پرفارمنس ہے‘ طیب اردگان نے 15برسوں میں ملک اور عوام دونوں کی حالت بدل دی‘ انہوں نے یورپ کے مرد بیمار کو مرد صحت مند بنا دیا‘ دوسری وجہ ‘ترکی ایک مذہبی ملک ہے‘ اسلام خون کی طرح لوگوں کی رگوں میں دوڑتا ہے اور اردگان ایک سچے مسلمان ہیں چنانچہ عوام ان کے پیچھے کھڑے ہیں اور یہ حقیقت ہے جب عوام کسی لیڈر کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں تو پھر خواہ امریکاسمیت ساری فوج‘ بیورو کریسی اور جوڈیشری اس کے خلاف ہو جائے تو بھی دنیا کی کوئی طاقت اسے عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتی‘ طیب اردگان میاں نواز شریف‘ آصف علی زرداری اور عمران خان تینوں کیلئے روشن مثال ہیں‘ یہ انہیں بتا رہے ہیں آپ اپنی زندگی عوام کیلئے وقف کر دیں‘ عوام اپنی جان تک آپ پر نچھاور کر دیں گے‘ دوسرا اگر عوام آپ کے ساتھ ہیں تو پھر آپ کو اللہ کے سوا کسی ساتھ کی ضرورت نہیں رہتی‘ آپ طیب اردگان بن جاتے ہیں۔ ہم آج کے موضوع کی طرف آتے ہیں، ملک کی دونوں بڑی پارٹیوں کے اندر بغاوت جاری ہے‘ یہ بغاوت پارٹیوں کیلئے کتنی خطرناک ہو سکتی ہے‘ یہ ہمارا آج کا آیشو ہوگا جبکہ عمران خان اور میاں شہباز شریف دونوں نے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی، عمران خان نے پنجاب میانوالی میں مہم کا فیتہ کاٹا جبکہ شہباز شریف نے کراچی سے اپنے انتخابی دعوؤں کا آغاز کیا‘ کیا یہ دعوے الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہوں گے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…