جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’شہباز شریف کا مصالحتی گروپ مریم نواز گروپ کے سامنے پسپا ہو گیا ‘‘ شہبازشریف چوہدری نثار کے خلاف کوئی امیدوار نہیں لانا چاہتے تھے لیکن مریم نوازکی لندن سے انٹری نے چوہدری نثار کو پارٹی سے فارغ کروا دیا ، کیا بڑی چال چل دی ؟

datetime 25  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار کےحلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر شہباز شریف کا حمایتی گروپ ناکام جبکہ مریم نواز کا گروپ کامیاب ہو گیا ۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی کا گروپ انہیں پارٹی سے فارغ کروانے میں مکمل کامیاب ہو گیاہے ۔ سابق وزیر داخلہ کے حلقوں میں ٹکٹ جاری کرنے پر ن لیگ کے اندر مصالحتی گرو پ نے اسے اپنی ناکامی اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ گروپ کی کامیابی قرار دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے قریبی مصالحتی گروپ کے اس اقدام پر پرویز رشید اور مریم نواز کے قریبی ساتھی سخت نالاں تھے اور انہوں نے اس حوالے سے مریم نواز اور نوازشریف سے لندن میں فون پر بات بھی کی تھی جس کے جواب میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ جوسابق وزیراعظم کے بیانیہ کیساتھ نہیں اس کو کسی صورت پارٹی میں قبول نہیں کریں گے ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اورمریم نواز کی طرف سے سخت ترین الفاظ میں یہ پیغام جاری کیا گیا تھا کہ چوہدری نثار کے حلقے میں ن لیگ کے امیدواروں کو کھڑا کیا جائے۔جس کے بعد مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کے مقابلے دو امیدواروں کو میدان میں اتار لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے اندر سینئر رہنما اسے شہباز شریف کی ہار اور مریم کی جیت قرار دے رہے ہیں اور کچھ رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ کے اندر اینٹی اسٹیبلشمنٹ لابی زیادہ مضبوط ہے ، اسلئے شہباز شریف کے فیصلے نہیں مانے جارہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کے ناراض سیاسی رہنما چوہدری نثار علی خان کو ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف پارٹی ٹکٹ دینے کے لیے رضا ہو گئے تھے، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے میاں نواز شریف کو چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے لیے قائل کر لیا تھا اور میاں نواز شریف بھی چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے پر رضا مند ہو گئے تھے، رپورٹ کے مطابق لیگی رہنماؤںسے میاں نواز شریف نے کہا تھا کہ اس لیے چوہدری نثار کو ٹکٹ دے رہا ہوں کہ ان سے تیس سال کا تعلق ہے، میاں نواز شریف کے اس اعلان پر لیگی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا تھا لیکن بعد میں چوہدری نثار کے بیانات نے حالات خراب کر دیے اور خصوصا مریم نواز کے حوالے سے بیان جس میں عورت کی حکمرانی کے حوالے سے بات کی گئی تھی جلتی پر تیل کا کام کیا اور نواز شریف نے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…