ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کپتان کو نا اہل کرواتے کرواتے چوہدری افتخار خود مصیبت میں پھنس گئے ملکی تاریخ کا بڑا سکینڈل ، سابق چیف جسٹس بیٹی ، داماد اور سمدھیکیساتھ مل کر کیا، کیا گل کھلاتے رہے، تحریک انصاف کے تہلکہ خیز انکشافات، بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک ) ایڈن ہاؤسنگ میں اربوں کے فراڈکے معاملے پرپاکستان تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، صاحبزادی، داماد اور سمدھی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا،چیئرمین نیب کے نام خط میں فواد چوہدری نے موقف اپنایا کہ “ایڈن ہاؤسنگ” ملکی تاریخ کا ایک بڑا سکینڈل ہے جس میں قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا، قومی احتساب بیورو کا کارروائی

سے گریز چیئرمین اور ادارے کی ساکھ پر نہایت منفی اثرات مرتب کرے گا،افتخار چوہدری کیخلاف کارروائی کیلئے قوم کی نگاہیں قومی احتساب بیورو کی جانب اٹھ رہی ہیں۔جمعہ کو ایڈن ہاؤسنگ میں اربوں کے فراڈکے معاملے پرپاکستان تحریک انصافنے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، صاحبزادی، داماد اور سمدھی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔اس حوالے سے ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدرینیچیئرمین نیب کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ “ایڈن ہاؤسنگ” ملکی تاریخ کا ایک بڑا سکینڈل ہے۔ افتخار چوہدری، انکی بیٹی، داماد اور سمدھی نے مبینہ طور پر قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا۔معتبر ترین شواہد اور عدالت عظمٰی کے واضح احکامات کے باوجود افتخار چوہدری اور دیگر کیخلاف کارروائی سے گریز پر تشویش ہے۔ایڈن ہاؤسنگ میں بیواؤں، یتیموں اور غریب ملازمین کی جمع پونجی پر ہاتھ صاف کئے گئے۔افتخار چوہدری کیخلاف کارروائی کیلئے قوم کی نگاہیں قومی احتساب بیورو کی جانب اٹھ رہی ہیں۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ آئینی طور پر باختیار ادارے نے اب تک افتخار چوہدری، انکی صاحبزادی، داماد اور سمدھی کیخلاف کیا کارروائی کی۔ قومی احتساب بیورو کا کارروائی سے گریز چیئرمین اور ادارے کی ساکھ پر نہایت منفی اثرات مرتب کرے گا۔آئین کی بالادستی اور قانون کے یکساں نفاذ کے علاوہ تکریم کا کوئی رستہ نہیں۔چیئرمین نیب فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیںاور ملکی تاریخ کے اس بڑے سکینڈل میں ملوث افراد کا انکی حیثیت کی بجائے جرم کی سنگینی کے اعتبار سے محاسبہ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…