جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہباز شریف کے اثاثے بھی سامنے آگئے، کتنی بیویاں ہیں؟ حیران کن تفصیلات نے سب کو ششدر کر دیا

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف صرف ایک کروڑ 14 لاکھ روپے بینک بیلنس کے مالک اور 38 لاکھ کے مقروض ہیں، شہبازشریف حمزہ سپنگ ملز، حدیبیہ پیپرملز سمیت 5 ملوں میں شراکت دار بھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں محمد شہبازشریف نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات پیش کردی ہیں،

الیکشن کمیشن میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے اثاثوں کی مالیت 15 کروڑ روپے ظاہر کی جب کہ بینک اکاونٹس میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 14 لاکھ روپے ظاہر کیے۔دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے مری ہال روڈ پر ایک کنال 9 مرلے کے گھر کی قیمت 34 ہزار روپے ظاہر کی جب کہ اسی مقام پر ایک بنگلہ نمبر 54 سی کی قیمت 27 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ سابق وزیراعلی پنجاب نے شیخوپورہ میں 88 کنال زمین والدہ کی طرف سے تحفہ ظاہر کی جب کہ لاہور میں 568 کنال پر الگ الگ جائیدادیں والدہ کی طرف سے تحفہ ظاہر کیں۔ دستاویز کے مطابق شہباز شریف نے لندن میں تین الگ الگ جائیدادوں کی مجموعی قیمت 12 کروڑ 61 لاکھ روپے ظاہر کی اور اسی کے ساتھ انہوں نے حدیبیہ انجنئیرنگ ملز، حمزہ اسپننگ ملز اور حدیبیہ پیپر ملز میں شئیرز بھی ظاہر کئے۔دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے اپنی دو بیویاں نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کاغذات میں بیان کی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادہ حمزہ شہباز کے بھی اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں جن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز کے نام 155 کنال اراضی جبکہ ان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے،حمزہ شہبازشریف کا 43 لاکھ 70 ہزار 243 روپے کا بینک بیلنس ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فراہم کردہ اثاثہ جات کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کا 43 لاکھ 70 ہزار 243 روپے کا بینک بیلنس ہے اور وہ رمضان شوگر ملز سمیت 21 نجی ملز میں شئیر ہولڈر ہیں تاہم ان کے نام پر ذاتی کوئی گاڑی نہیں ہے۔کاغذات نامزدگی میں بتائی گئیں تفصیلات کے مطابق والد شہباز شریف کی طرح حمزہ شہباز نے بھی دو شادیاں کررکھی ہیں اور ان کی ایک اہلیہ کا نام رابعہ شہباز جب کہ دوسری کا نام مہرالنسا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…