پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اسٹیبلشمنٹ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنے کیلئے کن کن کو پیسے دیتی رہی؟حامد میر کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 10  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے 2013کے بعد سے دھاندلی کا الزام لگانا شروع کیا تھا اور اب 2018کا الیکشن آنے والا ہے لیکن (ن )لیگ نے ابھی سے دھاندلی کا الزام لگانا شروع کردیا ہے ۔لگتا ہے ن لیگ ذہنی طور پر شکست کو تسلیم کر چکی ہے۔پروگرام میں شریک سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔

حامد میر نے کہا کہ آپ کو اپنی بات کہنے کا حق ہے ۔پاکستان میں غیر نظریاتی سیاست کا ذمہ دار ضیا ء الحق ہے جنہوں نے 1985میں غیر جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرائے اور اس میں ذات برادری اور پیسے کی بنیاد پر الیکشن لڑے گئے ۔اس کے بعد ان کی باقیات ۔۔اسد درانی انہوں نے 1990میں کیا کیا؟جانتے ہیں اسد درانی نے پیپلز پارٹی سے نفرت کی بنیاد پر کس کس کو پیسے دئیے تھے؟حفیظ پیرزادہ کے بقول اسد درانی نے ان کے گھر آکر پیسے اعجاز جتوئی کو دئیے تھے ، یہ بات آن دی ریکارڈ ہے اور جانتے ہیں وہ پیسے کس لے دئیے تھے؟اسد درانی نے جی ایم سید کیلئے وہ پیسے دئیے تھے۔جو بندہ پاکستان میں سندھو دیش کی بات کرتا تھا۔اسد درانی نے ان کو پیسے دئیے۔اس کے علاوہ الطاف حسین کو بھی پیسے دئیے گئے ۔اس ملک کی اسٹیبلشمنٹ بڑی سیاسی جماعتوں کو کمزور کرنے کیلئے پاکستان کے دشمنوں کو پیسے دیتی رہی ہے۔ دریں اثنا اسد درانی کی کتاب پر اپنے ایک کالم ’سیکورٹی رسک کون ‘؟میں حامد میر نے لکھا ہے کہ اسد درانی نے کچھ معاملات پر سستی شہرت کیلئے  سنی سنائی باتوں کو انکشاف کے رنگ میں پیش کیا۔ اُسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کے بارے میں اُن کا موقف الجزیرہ اور بی بی سی پر پہلے بھی آ چکا ہے۔

اُن کا موقف پاکستان کے ریاستی موقف سے مختلف تھا لیکن اُن سے کوئی جواب طلبی نہ ہوئی لہٰذا انہوں نے یہی موقف اے ایس دولت کے ساتھ مشترکہ کتاب میں بھی شامل کر دیا۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے خفیہ اداروں کے سربراہوں کا آپس میں ملنا جلنا اور مشترکہ کتاب لکھنا قابلِ اعتراض نہیں ہے۔ اعتراض کی بات یہ ہے کہ سستی شہرت کے لئے اسد درانی صاحب نے ایسے واقعات پر سنی سنائی باتوں کو انکشاف کا رنگ دیدیا جو اُن کی فوجی ملازمت کے بعد رونما ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حریت کانفرنس پاکستان نے بنوائی۔ درانی صاحب 1991ء میں آئی ایس آئی سے فارغ ہو گئے تھے جب کہ حریت کانفرنس 1993ء میں بنی تھی۔اسد درانی صرف آئی ایس آئی نہیں بلکہ ملٹری ایجنسی کے بھی سربراہ رہے ہیں۔ اسد درانی کی طرف سے جھوٹ کو سچ بنا کر پیش کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…