جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پارٹی ٹکٹوں کی متنازعہ تقسیم کے بعد تحریک انصاف تنکوں کی طرح بکھرنے لگی،ناراض کارکنوں نے نیااتحاد تشکیل دیدیا، ساتھ ہی دھماکہ خیز اعلان کرڈالا

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف میں  ٹکٹ کی تقسیم اور پارٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست پر کئی کارکناں اور پارٹی رہنماؤں نے اعتراضات اٹھا دئیے جس کے پیش نظر ناراض کارکنان نے گرینڈ الائنس کے نام سے ایک اتحاد تشکیل دے دیا ہے اس اتحا د میں مردان سے تعلق رکھنے والے کارکنان بھی شامل ہیں،نجی ٹی وی کے مطابق  اس گرینڈ الائنس کے ناراض کارکنان پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی رہائش گاہ

بنی گالہ کے باہراحتجاج کرینگے ۔دریں اثنا بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر تحریک انصاف کے درجنوں کارکنان جمع ہوئے اور ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ کارکنان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 54 سے سرور خان کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کی اور کہا کہ انہیں سرور خان بطور امیدوار قبول نہیں۔ پی ٹی آئی کارکنان نے مطالبہ کیا کہ این اے 54 پر اجمل راجا کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے۔واضح رہے ٹکٹوں کے اعلان کے بعد تحریک انصاف  میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں بے شمار حلقوں میں امیدوار آمنے سامنے آ گئے، لڑائی جھگڑے شروع ہو گئے، نجی ٹی وی  کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد تحریک انصاف کے رہنما ٰآمنے سامنے آ گئے ہیں اور مخالفین ٹکٹ نہ ملنے پر غصہ نکال رہے ہیں ،گوجرانوالہ میں ٹکٹ ملنے کے بعد میاں طارق کے پوسٹرز پر سیاہی پھینک دی گئی اور بے شمار جگہ پر ان کے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ دیے گئے، میاں طارق کا کہنا ہے کہ مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہیں اور   پارٹی کے فیصلے کو قبول کریں۔اگر کسی کو ٹکٹ نہیں ملا تو اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ، اسی طرح کچھ حلقوں سے یہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ ناکام امیدواروں نے پارٹی چھوڑ کر مختلف پارٹیوں میں جانے کا فیصلہ کر لیا،

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے ،حیران کن طور پر اس فہرست میں کئی اہم رہنماؤں کے نام شامل نہیں ، تحریک انصاف میں شامل ہونے والی فردوس عاشق اعوان کا نام بھی اس فہرست میں شامل نہیں ہے ، اسی طرح کے پی کے سے دو مشہور رہنما علی محمد خان اور شہر یار خان آفریدی کا نام بھی فہرست میں شامل نہیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی بھی

ٹکٹ سے محروم رہ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اگر مجھے ٹکٹ نہیں دیا تو کوئی بات نہیں میں پھر بھی پارٹی کے ساتھ رہوں گا ، پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھا آئندہ بھی کھڑا رہوں گا۔پاکستان تحریک انصاف نے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے اس فہرست کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے،

عمران خان کراچی، لاہور، اسلام آباد، بنوں اور میانوالی سے انتخابات لڑیں گے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 173 امیدواروں اور صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کی انتخابی فہرست جاری کر دی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک این اے 25 نوشہرہ اور سابق اسپیکر کے پی کے اسد قیصر این اے 18 صوابی سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ شفقت محمود این اے 130 لاہور، اسد عمر این اے 54 اسلام آباد

، شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان اور ان کے بیٹے زین قریشی این اے 157 ملتان سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ابرار الحق این اے 78 نارووال اور تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری این اے 67 جہلم سے انتخابی میدان میں اتریں گے اس کے علاوہ عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی این اے 247 کراچی اور علی زیدی این اے 244 کراچی سے انتخابات

میں حصہ لیں گے۔ لیاقت علی جتوئی این اے 234 دادو اور سردار یار محمد رند این اے 260 نصیر آباد/جھل مگسی سے انتخابات لڑیں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کراچی حلقہ این اے 243، این اے 65 بنوں، این اے 53 اسلام آباد، این اے 95 میانوالی اور این اے 131 لاہور سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔یہ فہرست تحریک انصاف نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…