اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،سی پی پی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ روز قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کئے گئے ۔لیکن ہر آزمائش میں پارٹی کا ساتھ دینے والے شہریار آفریدی، سیف اللہ نیازی، علی محمد خان، خورشید قصوری، ولید اقبال، شوکت یوسفزئی کو نظر انداز کر دیا گیا، بلین ٹری سونامی منصوبے کے روح رواں امین اسلم بھی کپتان کا اعتماد حاصل نہ کر سکے۔رشید گوڈیل، بابر اعوان اور مرتضیٰ ستی
کو بھی پارٹی کی جانب سے تاحال ٹکٹ نہ ملا۔لیکن دوسری جانب تحریک انصاف نے ایک ہی خاندان کے متعدد افراد کو ٹکٹ جاری کئے ہیں جس کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ترکئی خاندان کے شہرام ترکئی ،انکے چچا محمد علی ترکئی اور عثمان ترکئی بھی ٹکٹ ہولڈر ز ہیں۔پرویز خٹک اور انکے دامار قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں ۔اسد قیصر، شاہ فرمان کو بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں ۔