نیویارک (آئی این پی ) پاکستان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ کسی مذموم مقصد کے لئے سلامتی کونسل میں اصلاحات اصولوں پر مبنی عالمی نظام پر کاری ضرب ہوگی، پاکستان نہ تو ایک بڑی اور غیر موثر سلامتی کونسل کا خواہاں ہے نہ ہی اس کی حمایت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے 15 رکنی ادارے کی اصلاحات کے بارے میں بین الحکومتی
مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی مذموم مقصد کے لئے سلامتی کونسل میں اصلاحات اصولوں پر مبنی عالمی نظام پر کاری ضرب ہوگی، انہوں نے کہا پاکستان نہ تو ایک بڑی اور غیر موثر سلامتی کونسل کا خواہاں ہے نہ ہی اس کی حمایت کرے گا۔ ملیحہ لودھی نے اس بات پر زوردیا کہ سلامتی کونسل کو مزید منتخب غیر مستقل ارکان کے ذریعے وسعت دینے پر بھی اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔