اسلام آباد(یوا ین پی) وفاقی حکومت نے موجودہ اور سابق اراکین پارلیمنٹ اور ان کی اہلیہ کو سہولت اورمراعات دینے کیلیے فنانس ایکٹ 2018کے تحت 2قوانین منظورکرالیے جوسوالیہ نشان بن چکے ہیں۔ممبرزآف پارلیمنٹ ایکٹ 1974میں ترمیم کے تحت اراکین پارلیمنٹ تمام ملکی ایئرلائنزکے ذریعے مفت سفر کرسکیں گے پہلے یہ سہولت صرف پی آئی اے سے سفرپر حاصل تھی۔ ہررکن پارلیمنٹ کو اندرون ملک فضائی سفرپر 3لاکھ کے مفت ٹکٹ کی سہولت حاصل ہوگی۔
دوسری ترمیم کے تحت اراکین پارلیمنٹ اسلام آباد میں پارلیمانی اجلاس میں شرکت کیلیے بزنس کلاس میں 25بارمفت سفر کرسکیں گے یہ مفت سفر اس 3لاکھ کے علاوہ ہوگا۔نئی ترمیم کے مطابق موجودہ اورسابق اراکین پارلیمنٹ کو 22گریڈ کے اعلیٰ افسران کوحاصل میڈیکل سہولت کے مساوی میڈیکل سہولت حاصل ہوگی۔ 342اراکین قومی اسمبلی اورسینیٹ کے 104اراکین کے سیکڑوں سابق اراکین پارلیمنٹ اور ان کی اہلیہ سہولت حاصل کریں گی۔