جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف نے (ن)لیگ کو کس طرح ٹوٹنے سے بچایا؟ حامد میر نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 7  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ( ن) نہ ٹوٹنے کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے.جنھوں نے کہا تھا کہ سیاسی جماعتیں مت توڑو۔حامد میرکی گفتگو۔ نجی ٹی وی پروگرام  میں اظہار خیال کرتے ہوئے حامد میر  نے  کہا کہ چوہدری نثار اب بہت اصول پسند آدمی بنتے ہیں۔لیکن چوہدری نثار اگر بے گناہ تھے تو اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری طور پر عمل درآمد کرواتے۔ تب چوہدری نثار

وزیر داخلہ تھے لیکن نہ تو چوہدری نثارنے اس فیصلے پر عمل در آمد کروایا اور نہ ہی نواز شریف نے کروایا تھا۔حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ  اب چوہدری نثار بڑی اصول پسندی کی باتیں کرتے ہیں لیکن اگر وہ اتنے ہی با اصول آدمی تھے تو انہوں نے اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کی انکوائری پوری کیوں نہیں کروائی۔اگر اس کیس میں اسلم بیگ بیان نہیں دے رہے تو اس وقت چوہدری نثار کیوں نہیں بولے۔حامد میر کا مزیدکہنا تھا کہ اگر آپ ایڈمرل منصور الحق کو جیل میں ڈال سکتے ہیں تو کیا ایک فارمر آرمی چیف سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ نہیں کروا سکتا۔ اب چوہدری نثار کہہ رہے ہیں کہ میرے پاس 40,45 آدمی تھے۔یہ اصل میں ان کے آدمی نہیں تھے یہ بات درست ہے کہ جب راحیل شریف آرمی چیف تھے تو چوہدری نثار سے رابطہ قائم کیا گیا تھااور یہ کہا گیا تھا کہ ہم ان ہاؤس چینج کے زریعے آپ کو وزیراعظم بنوا دیتے ہیں۔اس وقت چوہدری نثار نے نواز شریف کو دھوکہ دینا مناسب نہیں سمجھا اور جب نواز شریف نا اہل ہو گئے تو مسلم لیگ ن کےکچھ ایم این اے کے نام بجھوائے گئے اور کہا گیا کہ یہ لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنا چاہ رہے ہیں تو آگے سے ان کو جواب ملا کہ آپ کو کس نے کہا کہ ان ناموں کی فہرست تیار کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…