کچھ بھی ہو جائے ووٹ صرف نواز شریف کا ہے ،الیکشن کمیشن ادھر ادھر کی سنے بغیر یہ کام کرے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انتباہ کردیا

5  مئی‬‮  2018

بدوملہی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو کچھ بھی ہو جائے ووٹ صرف نواز شریف کا ہے ، آج نواز شریف کا اہل نارووال سے کیا گیا ایک اور وعدہ پور ا ہو گیا ، پاکستان مسلم لیگ ( ن) نے ہمیشہ شرافت اور عوا می خد مت کی سیا ست کی ہے ، ہم نے عد لیہ کے فیصلو ں کا سا منا کیا ،انہیں قبو ل کیا اور بر دا شت کیا ، الیکشن کمیشن کو مشو رہ ہے کہ وہ ادھر ادھر کی سنے بغیر سا ٹھ دنو ں کے اند ر قو می انتخا با ت کے انعقاد کو یقینی بنا ئے ،

اپنی آٹھ ما ہ کی مد ت وزارت عظمی میں روزا نہ آٹھ دس تر قیا تی منصو بو ں کا افتتا ح کر تا ہو ں ، پا کستا ن مسلم لیگ (ن )نے گز شتہ پا نچ سا لو ں میں انر جی ،سڑ کا ت اور معیشت ، ہر ایک سیکٹر میں جو تر قی کی ہے ،گز شتہ 65سا لو ں میں اس کی مثا ل نہیں ملتی ، قو م نو ا ز شر یف کو ووٹ دے کر اپنے فیصلو ں کے ثمر ا ت سے مستفید ہو ر ہی ہے ،چند ما ہ بعد الیکشن 2018میں قو م کی طر ف سے ایک با ر پھر محمد نو از شر یف اور پا کستا ن مسلم لیگ کے حق میں ایسے ہی فیصلے کی ضرور ت ہے ،نو ا ز شر یف کی نا اہلی کے فیصلے کے بعد بھی مسلم لیگ (ن) آج بھی اسی طر ح متحد ہے اور ادھر سے ادھر نہیں ہو ئی ، یہی ووٹ اور جمہو ریت کی حقیقی طا قت ہے ،ہم نے بے شما ر چیلنجز کا سا منا کیا مگر اپنے عوا می خد مت اور قو می تعمیر وتر قی کے سفر کو رکنے نہیں دیا،یہی و جہ ہے کہ حکو مت آج بھی محمد نو ا ز شر یف کے عوا می خد مت اورتعمیر و تر قی کے ایجنڈے پر عمل پیر ا ہے ،ملک نیب و دیگر اداروں کے الٹے سید ھے فیصلو ں سے تر قی نہیں کر تے بلکہ آمر وں کی بجا ئے جمہو یت اور عوا م کے ووٹ کو عز ت دینے سے تر قی کر تے ہیں ، نیب اور عد لیہ سے گزا ر ش ہے کہ تما م سیا ست دا نو ں اور سیا سی پا ر ٹیو ں کے ساتھ یکسا ں اور مسا و ی سلو ک رو ا رکھا جا ئے ۔انہو ں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر دورہ نا رووال کے دورا ن نارووال ،سیا لکوٹ،لا ہور ہا ئی و ے کی تقر یب سنگ بنیادمیں خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔

وفا قی وزیر دا خلہ پر و فیسر احسن اقبا ل ،وفا قی وزیر اطلا عا ت و نشر یا ت مر یم اورنگزیب ،سا بق وزیر خا ر جہ خو ا جہ محمد آصف ،پا رلیما نی سیکر ٹر ی پنجا ب خوا جہ محمد وسیم بٹ ، اراکین پنجا ب اسمبلی را نا منا ن خا ں ،کر نل( ر) شجا عت احمد خا ں ،سردار رمیش سنگ اروڑہ ، چیئر مین ضلع کو نسل احمداقبا ل ،ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) ملک طار ق اعوا ن، چیئر مین میو نسپل کمیٹی سید اظہر الحسن گیلا نی ، ڈپٹی کمشنر علی عنا ن قمر ،چیئر مین ،نا ئب چیئر مین ،کو نسلرز کے علا وہ عوا م کی کثیر تعدا د نے تقر یب میں شر کت کی ۔

چیئر مین ضلع کو نسل احمد اقبا ل نے وزیر ا عظم پا کستا ن کی خد مت میں سپا س نا مہ پیش کر تے ہو ئے ضلع نارووا ل میں ان کی آمد ،نا رووال ۔سیا لکوٹ ۔لا ہو ر ہا ئی و ے کا سنگ بنیا د رکھنے اور ملک میں ہر ایک سیکٹر میں بے مثا ل خد ما ت سر انجا م دینے پر ان کے لیے تشکر آمیز جذ با ت کا اظہا رکر تے ہو ئے اہل نارووا ل کی طر ف سے ان کا خیر مقد م کیا ۔ وزیر اعظم اسلامی جموریہ پاکستان نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ملکی تر قی او ر استحکا م کا تقا ضا ہے کہ آج الیکشن کمیشن ،نیب اور عد لیہ پر مشتمل قو م کے تما م ادارے یکسو ئی کے ساتھ متحد ہو کر چلیں

تا کہ پا کستا ن 2025تک دنیا کی عظیم معا شی طا قتوں میں سے ایک کے طور پر اپنا آپ منو ا سکے۔ قبل ازیں وفا قی وزیر دا خلہ پر و فیسر احسن اقبا ل نے اپنے خطا ب میں سا بق وزیر اعظم پا کستا ن محمد نو از شر یف کا اہل نارووا ل کے سا تھ کیا گیا ایک اور وعدہ پو ر ا کر نے پر وزیر ا عظم شا ہد خاقا ن عبا سی کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ آج ان کی قیا دت میں وطن عز یز محمد نو ا ز شر یف کے ویژن کے عین مطا بق پا کستا ن مسلم لیگ کے تعمیر ی و تر قیا تی ایجنڈے پر پو ری طر ح گا مزن ہے ۔ وفا قی وزیر دا خلہ نے کہا حیر ت ہے کہ ہمیں ملک چلا نے کا وہ سیاست دا ن کہتے ہیں جنہو ں نے ایک دن بھی کسی قو می ادارے کو نہیں چلا یا ۔

عمران خا ں کر کٹ کے کمنٹیڑاور کو چ تو ہو سکتے ہیں مگر پو را ملک ان کے حوا لے نہیں کیا جا سکتا ۔ وزیر دا خلہ نے کہا کہ آج وطن عز یز میں امن و سلا متی کا دور دورہ ہے اور ہم ہر ایک سیکٹر با لخصو ص بجلی، گیس و انر جی کے مید ا ن میں ملک کو خو د انحصا ر ی کے راستے پر ڈا لنے کے لیے ہم جنا ب وزیراعظم پا کستا ن کو خرا ج عقید ت پیش کر تے ہیں۔ وفا قی وزیردا خلہ نے اپنے خطا ب میں خوا جہ محمد آصف کو پا کستا ن مسلم لیگ (ن) کے دلو ں کے وزیر خا ر جہ قرار دیتے ہو ئے کہا کہ آئند ہ انتخا با ت میں وہ اگر کسی کھمبے کو بھی کھڑ ا کر یں گے تو وہ بھی بھا ری اکثر یت سے کا میا ب ہو گا ۔ قبل ازیں سا بق وزیر خا ر جہ خوا جہ محمد آصف نے تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم نے چار مار شل لا ء بھگتا ئے

لیکن حو صلہ نہیں ہا رے اور ملکی تعمیر و تر قی کے سفر کو رکنے نہیں دیا ۔ہم نے خا لی دعو ے نہیں کیے بلکہ قو م کے ساتھ کیا ہو ا ہر ایک وعد ہ پو را کیا ۔ سا بق وزیر خا ر جہ نے کہا کہ پا کستا ن مسلم لیگ (ن) بہت جلد 22کروڑ عوا م کی عدا لت میں پیش ہو رہی ہے اور اس کے کسی لیڈر یا پا رٹی کو کسی بھی حوا لے سے کو ئی پچھتا وا نہیں ،ہم عوام کی عدا لت سے انشا ء اللہ سر خرو ہو ں گے۔ سا بق وزیر خا ر جہ نے کہا کہ آج پا کستا نی قو م پو ری طر ح با شعور ہو چکی ہے اور قو م کا اجتما عی شعور کبھی غلد فیصلہ نہیں کر تا ۔ تقر یب کے آغاز میں رکن پنجا ب اسمبلی سرداررمیش سنگ اروڑہ نے وزیر اعظم کی خد مت میں چا د ر اور وفا قی وزیر دا خلہ نے انہیں پنجا ب کی عز ت کا نشا ن پگڑی پہنا ئی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…