جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

ان 11ملک دشمنوں کو پھانسی دیدو، آرمی چیف نے حکم جاری کردیا

datetime 5  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(سی پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے 11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی جب کہ عدالت کی جانب سے3 دیگر دہشت گردوں کو مختلف مدت کی قید کی سزا بھی سنائی گئی، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کو سنگین کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزا دی گئی، سزا پانے والے افراد مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، مالاکنڈ یونیورسٹی پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث ہیں، دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے خیبرپختون خوا کے صوبائی رکن اسمبلی عمران خان مہمند سمیت مجموعی طور پر 60 شہریوں کو قتل اور 36 افراد کو زخمی کرنے کااعتراف بھی کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں عارف اللہ، بخت محمد، برہان الدین، محمدزیب، سلیم، عزت خان، محمد عمران، یوسف خان، شہیر خان، گل خان اور نادر خان شامل ہیں۔ جب کہ 3 دہشت گردوں کو قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔ برہان الدین، شہیر خان اور گل خان نے مردان کے علاقے زرگرانو کلی میں ایک نماز جنازہ پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں ممبر صوبائی اسمبلی عمران خان مہمند سمیت 30 افراد شہید اور 100 زخمی ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…