جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حکمران جماعت کو ایک اور جھٹکا، خواجہ آصف بھی نااہل

datetime 26  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج مسٹر جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک روز قبل جمعرات

کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تھا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج اطہر من اللہ نے فیصلہ پڑھ کر سنایا اس موقع پر عثمان ڈار عدالت میں پیش ہوئے ٗ ان کے ہمراہ دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے تاہم خواجہ آصف سمیت مسلم لیگ (ن)کا کوئی بھی رہنما عدالت میں موجود نہیں تھا۔35 صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق خواجہ آصف کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم ہوگئی ۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ خواجہ آصف صادق اور امین نہیں رہے، فیصلے کے مطابق خواجہ آصف 2013ء کا الیکشن بھی نہیں لڑ سکتے تھے ۔عدالت عالیہ نے فیصلے کی مصدقہ کاپی الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا حکم بھی دیاجس کے بعد خواجہ آصف کو قومی اسمبلی نشست سے ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔عدالت نے معلومات کیلئے فیصلے کی کاپی سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کو بھی بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔ بی بی سی کے مطابق ہائی کورٹ کے فیصلے کے آخر میں کہا گیا کہ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ کسی بھی عدالت کیلئے خوشی کا موقع نہیں ہوتا جب کوئی منتخب نمائندہ نااہل ہو۔ جب سیاسی قوتیں سیاسی سطح پر مسئلہ حل کرنے کی بجائے عدالت کا رخ کرتی ہیں اس کے اثرات اداروں پر بھی ہوتے ہیں

اور عوام پر بھی۔فیصلے میں جج صاحبان نے کہا کہ ہم نے بھاری دل کے ساتھ یہ فیصلہ سنایا ہے نہ صرف اس لیے کہ ایک منجھا ہوا سیاستدان نااہل ہوا ہے بلکہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ ووٹروں کی امیدوں اور خوابوں کو بھی ٹھیس پہنچی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ محمد آصف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر نے کااعلان کیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے مسکراتے ہوئے فیصلہ پر کہا

کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے انہوں نے کہا کہ یہ میرا آئینی اور قانونی حق ہے جو استعمال کرونگا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس میں کسی نے کوئی کمال نہیں کیا یا تو انہوں نے اقاما چھپایا تھا، اگر چھپائی ہوئی چیز باہر آتی تو کمال ہوتا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ وہ جب سے سیاست میں آئے انہوں نے تب سے اپنے اکاؤنٹس اور اقاما ظاہر کیا ہوا تھا جو انہوں نے الیکشن کمیشن میں بھی ڈکلیئرڈ کیا،

جس اقامے کی تصویر دکھائی جارہی ہے وہ خود الیکشن کمیشن کو دیا ہے۔دوسری جانب عدالتی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہاکہ وہ پورے پاکستان اور اپنے شہر سیالکوٹ کے عوام کے سامنے سرخ رو ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں سیالکوٹ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ انہیں 32 سال بعد خواجہ آصف سے نجات ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ان تمام افراد کا شکر ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے جذبہ دیا اور

آج کی کامیابی کا سارا سہرا عمران خان کو جاتا ہے کیونکہ اگر وہ ساتھ نہیں ہوتے تو میں اس کیس کو منطقی انجام تک نہیں پہنچا پاتا۔عثمان ڈارنے کہاکہ میں سیالکوٹ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ انہیں 32 سال بعد خواجہ آصف سے نجات ملی ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ فیصلے پر عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں اور میں نے خواجہ آصف کو کہا تھا کہ عثمان ڈار اس کیس میں نہ ڈرے گا اور نہ ہی جھکے گا ۔انہوں نے کہاکہ یہ وہی خواجہ آصف ہے

جنہوں نے پارلیمنٹ میں میرے لیڈر عمران خان کے خلاف توہین آمیز جملے بولے، اسی دن فیصلہ کرلیا تھا کہ خواجہ آصف کو ہمیشہ کیلئے پارلیمنٹ سے اٹھا کر باہر پھینک دوں گا ٗ خواجہ آصف اور نوازشریف قومی مجرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور خواجہ آصف کا کاروبار کرپشن ہیں اور یہ دونوں غدار ہیں اور میں خواجہ آصف کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ شوکت خانم ہسپتال کے باہر پھل کا ٹھیلا لگائیں انہیں حلال کی کمائی ملے گی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی جانب سے 11 اگست 2017 کو خواجہ آصف کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینے کیلئے دائر کی گئی درخواست دائر کی گئی تھی۔پی ٹی آئی رہنما کی درخواست میں الزام عائد گیا تھا کہ وفاقی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی کمپنی میں ملازمت کے معاہدے اور اس سے حاصل ہونے والی تنخواہ کی تفصیلات 2013 کے انتخابات سے قبل ظاہر نہیں کیں اس لیے وہ

قومی اسمبلی کی رکنیت کے مستحق نہیں۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف نے اپنے نامزدگی فارم میں اپنے تمام اثاثے ظاہر نہیں کیے اور غلط بیانی کی ٗخواجہ آصف صادق اور امین نہیں رہے اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر پہلے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی تاہم بعد میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طرف سے معذرت کے بعد نیا بینچ تشکیل دیا گیا۔

جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں نئے بینچ نے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے دلائل مکمل ہونے اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔عدالت نے فریقین کو حکم دیا کہ مزید کوئی دستاویز پیش کرنی ہے تو تحریری درخواست کے ساتھ جمع کرائی جاسکتی ہے جس کے بعد خواجہ آصف نے دبئی کی کمپنی کا خط پیش کیا۔خط میں خواجہ آصف کی ملازمت کی تصدیق کی گئی اور بتایا گیا کہ کمپنی کی

طرف سے ان پر دبئی میں موجودگی کی شرط عائد نہیں کی گئی ٗ جب بھی ضرورت ہو تو فون پر خواجہ آصف سے قانونی رائے حاصل کر لی جاتی ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ 2013 کے انتخابات میں سیالکوٹ کے حلقہ این اے 110 میں عثمان ڈار کو خواجہ آصف کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم انہوں نے اپنی پٹیشن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ کا 28 جولائی والا فیصلہ نقل کیا جس میں انہیں اقامہ رکھنے پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…