جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

گوانتا ناموبے،چین میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟وزیر اعظم کے دورہ پر امریکہ سے پروٹوکول کی کیوں درخواست نہیں کی گئی؟ وزیر خارجہ نے کئی سوالوں کے جوابات دیدئیے

datetime 11  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(سی پی پی) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گوانتا نامو بے میں 3 پاکستانی کسی الزام کے بغیر قید ہیں اور اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سوالوں کے جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغان کیمپوں کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہم افغان مہاجرین کی واپسی عزت اور وقار کے ساتھ کرنا چاہیں گے، ہر سال تین سے چار لاکھ افغان مہاجرین کی واپسی ممکن بنائیں گے۔

گوانتاناموبے کے امریکی عقوبت خانے میں موجود پاکستانیوں کے متعلق وزیر خارجہ نے بتایا کہ ہاتھوں کی بندھی گرہ دانتوں سے کھولنا پڑتی ہیں، پرویز مشرف نے پیسے لے کر اپنے شہری امریکا کے حوالے کئے، گوانتا نامو بے میں تین پاکستانی بغیر الزام کے قید ہیں، اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکی ایئرپورٹ پر جامہ تلاشی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نجی دورے پر امریکا گئے تھے، وہ قانون کے تابع رہنے کو ترجیح دیتے ہیں، وزیراعظم کے پروٹوکول کیلئے درخواست نہیں کی گئی، وزیراعظم کی جانب سے عام شہری کی طرح سفر کرنے میں کوئی عار نہیں۔اسلام آباد میں امریکی فوجی اتاشی کی جانب سے پاکستانی نوجوان کو گاڑی سے کچلنے پر پوچھے گئے سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ روڈ ایکسیڈنٹ میں ملوث امریکی سفارتکار ابھی پاکستان میں ہے، امریکی سفارتخانے نے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، پولیس بھی اس مسئلے پر کام کررہی ہے، نوجوان کی ہلاکت پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت سے متعلق خواجہ آصف نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں،

اس کیلئے اقوام متحدہ اور او آئی سی کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندو اکثریت کیلئے آبادی میں تبدیلیاں کررہا ہے، اس مسئلے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو خطوط لکھے ہیں۔اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اس وقت 85 لاکھ 24 ہزار 366 پاکستانی بیرون ملک مقیم ہیں، حالیہ برسوں میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،

پاکستانیوں کے بیرون ممالک جانے کی وجہ وہاں کا معیار تعلیم ہے، پاکستانی یورپی ممالک اور امریکا میں روزگار کیلئے بھی جا رہے ہیں، پاکستانی اپنے آپ کو بیرون ملک پاکستانی مشنز میں رجسٹرڈ نہیں کرواتے، بیرون ملک قیام کے دوران پاکستانی غیر ملکی شریک حیات کے ساتھ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں، اس لئے وہ غیر ملکیوں سے شادیاں بھی کر لیتے ہیں۔وزارت خارجہ نے بتایا کہ چین میں اس وقت 484 پاکستانی قید ہیں، 122 پاکستانی قیدی بیجنگ سفارتخانے، شنگھائی قونصلیٹ کی حدود میں 13 جب کہ گوانگزو کی حدود میں 94 پاکستانی قید ہیں ان قیدیوں سے متعلق پاکستانی سفارتی مشنز چینی حکام سے رابطے میں ہیں۔ شام کی صورتحال پر پاکستان کا موقف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے، پاکستان شام کی سلامتی اور علاقائی خود مختاری کا احترام کرتا ہے، ہم شام کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…