اسلام آباد (آن لائن) پارلیمنٹ ہاؤس لاجز مین چوہوں کی بھرمار ، ممبران اسمبلی اور سینیٹرز وائرس زدہ کھانا کھانے پر مجبور ۔ سی ڈی اے حکام کی لاپرواہی ۔ صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث ممبران اسمبلی اور سینیٹرز نے معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فرائض سے غفلت برتنے سی ڈی اے کے حکام کا فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا جائے گا ۔چیئرمین سینٹ اور سیکرٹری اسمبلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
پارلیمنٹ لاجز میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث قومی اسمبلی کے ممبران اور سینیٹرز شدید پریشان ہیں ۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران اور ان کی فیملیاں شدید پریشان ہیں ۔چوہوں نے رات کی تاریکی میں دونوں ایوانوں کی فیملیوں کو شدید کرب میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ کے رکن اسمبلی میاں عبدالمنان اور پی ٹی آئی کے راہنما ممبر اسمبلی اسد عمر نے یہ معاملہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز اور پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کی بھرمار نے ممبران اسمبلی اور سینیٹرز کی فیملیوں کی رات کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں اس حوالے سے ممبران سینیٹرز اور قومی اسمبلی نے متعدد بار یہ معاملہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی کمیٹیوں میں اٹھایا ہے جن میں پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں تعینات سی ڈی اے کے حکام کے فوری تبادلہ کا مطالبہ نظر انداز کیا گیا اب یہ معاملہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اندر بھی اٹھایا جائے گا ۔