بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

تارکین وطن پاکستانیوں کے پاس وہ کون سی چیز لازمی ہونی چاہئے جس کی بنیاد پر ووٹ ڈال سکیں گے، نادرا سوفٹ وئیرسامنے آگیا

datetime 10  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) عام انتخابات کیلئے ایک کروڑ تارکین وطن میں سے 58 لاکھ کو اہل ووٹرز قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بیرون ملک ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں میں سے 70 لاکھ تارکین وطن ایسے ہیں جن کے پاس نائیکوپ (نیشنل آئی ڈی کارڈ فار اوورسیز پاکستانیز) ہے مگر انٹرنیٹ ووٹنگ کی سہولت صرف ان پاکستانیوں کو دی جائے گی جن کے پاس نائیکوپ کیساتھ ساتھ پاکستانی پاسپورٹ بھی ہو گا اور ایسے تارکین

وطن کی تعداد 58 لاکھ ہے۔12 لاکھ پاکستانی ایسے ہیں جو نائیکوپ تو استعمال کر رہے ہیں مگر دہری شہریت کے باعث دوسرے ملک کا پاسپورٹ استعمال کرتے ہیں۔ نادرا کے تیار کر دہ مجوزہ سافٹ ویئر کے مطابق مذکورہ اہلیت رکھنے والا شخص ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے دوران اس بات پر رضا مندی ظاہر کرے گا کہ اس کا نام فزیکل ووٹر لسٹ سے حذف کر دیا جائے، ووٹر اپنا لاگن اور پاسورڈ بنائے گا ، اس دوران اس سے نائیکوپ اور پاسپورٹ نمبر کے علاوہ سیکرٹ سوالات بھی کیے جائیں گے جن کے جواب دینے کے بعد اسے شکریہ کی ای میل موصول ہو گی۔ اسکے بعد الیکشن کے روز سے چند گھنٹے قبل ووٹر کو ایک پاس کوڈ موصول ہو گا جو الیکشن والے دن ووٹ ڈالنے کیلئے پوچھا جائے گا۔عام انتخابات سے قبل چونکہ کوئی ضمنی انتخاب نہیں ہونا، اس عمل کی فرضی مشق اسلام آباد کے حلقوں میں کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ کی سہولت کو قابل اعتماد بنانے کیلئے تھر پارٹی ویلیڈیشن بھی زیر غور ہے۔ سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ کی سہولت مل گئی تو یہ دنیا میں تارکین وطن کو دی گئی ایک بڑی سہولت ہو گی۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اس وقت صرف ایسٹونیا ایسا ملک ہے جہاں بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ ووٹنگ رائج ہے مگر وہاں کی کل آبادی 13 لاکھ اور اہل ووٹرز کی تعداد نو لاکھ سے کم ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…