راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر سیاسی رہنما چوہدری نثار کی پارٹی چھوڑنے سے متعلق چلنے والی افواہوں کی تردید کر دی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے چوہدری نثار سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں صحافی سلمان غنی بھی شریک تھے۔
مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ چوہدری نثار کا پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس موقع پر سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ چوہدری نثار سے ملاقات میں چوہدری نثار نے پارٹی کے قیام کے حوالے سے آج ہمیں پوری تاریخ بتائی کہ کس طرح نواز شریف پارٹی کے صدر بنے، چوہدری نثار پارٹی کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں پارٹی میں رہ کر ہی کرنا چاہتے ہیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کو صرف نوازشریف کا ’’ن‘‘ نہیں سمجھتے بلکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے نام کا بھی ’’ن‘‘ اس میں شامل ہے، وہ پارٹی کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ اتنی جلدی اپنی پارٹی سے منہ نہیں پھیریں گے۔ پروگرام کے دوران سلمان غنی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار چکری کے رہنے والے ضرور ہیں مگر ان میں کوئی چکر نہیں ہے وہ ہمیشہ کھل کر بات کرتے ہیں، صحافی سلمان غنی نے کہا کہ ان کا آج تک کسی دوسری جماعت میں شمولیت کے لیے کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے، چوہدری نثار جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہیں وہ ن لیگ میں رہ کرنے کے خواہش مند ہیں، وہ اپنی پارٹی چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہے ہیں، چوہدری نثار کا ن لیگ سے چالیس سال پرانا تعلق ہے۔ سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے سینئر سیاسی رہنما چوہدری نثار کی پارٹی چھوڑنے سے متعلق چلنے والی افواہوں کی تردید کر دی