اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ نگار حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ معاملات پر چوہدری نثار علی خان اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں میں جو بیانات چوہدری نثار علی خان نے دیے ہیں اور انہوں نے اس سے قبل بھی کچھ پریس کانفرنسز کی تھیں تو اس پر شہباز شریف نےان سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نہ بولیں،
اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے میاں شہباز شریف سے کہا تھا کہ میں نہیں بولتا مگر آپ باقی دوسرے لوگوں کو بھی روکیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ جب بھی کوئی بیان آتا ہے چوہدری نثار اس پر ردعمل دیتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پرویز رشید کہہ رہے ہیں کہ میاں شہباز شریف نے چوہدری نثار علی خان کا فیصلہ کرنا ہے، سینئر صحافی نے کہا کہ اصل میں وہ یہ کہہ رہے ہیں شہباز شریف چوہدری نثار کو پارٹی سے نکالیں، حامد میر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شہباز شریف کوشش کریں گے کہ چوہدری نثار کو ن لیگ سے نہ نکالا جائے، سینئر صحافی نے کہاکہ اگر نواز شریف کی جانب سے ان پر دباؤ آ گیا کہ انہیں نکالو تو شہباز شریف یہ دباؤ برداشت نہیں کر سکیں گے ان میں نہ کرنے کی ہمت نہیں اور یہی ان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے یہ ان کی کمزوری بھی ہے اور طاقت بھی ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ نگار حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ معاملات پر چوہدری نثار علی خان اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں ہیں، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں میں جو بیانات چوہدری نثار علی خان نے دیے ہیں اور انہوں نے اس سے قبل بھی کچھ پریس کانفرنسز کی تھیں تو اس پر شہباز شریف نے ان سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نہ بولیں، اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے میاں شہباز شریف سے کہا تھا کہ میں نہیں بولتا مگر آپ باقی دوسرے لوگوں کو بھی روکیں۔