اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کے حکمرانوں نے کشمیر آزاد کروانے کے تین شاندار مواقع کب اور کس نے ضائع کیے؟ امریکہ کا کیا گھناؤنا کردار رہا؟ حامد میر کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف و سینئر صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 71 سالوں میں کم از کم تین مرتبہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کے مواقع ضائع کئے گئے۔ حامد میر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ اس لیے نہیں بن سکا کہ جب سے پاکستان بنا ہے سیاسی اور فوجی قیا دت کی پالیسیوں پر غیر ملکی طاقتوں کا اثر و نفوس بہت حاوی تھا،

انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے 71 سال میں کم از کم تین دفعہ کشمیر کو پاکستان کاحصہ بنانے کے مواقع ضائع کیے ہیں، 1948ء میں سب سے پہلا موقع آیا تھا جب پاکستان اس پوزیشن میں تھا کہ وہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنا سکتا تھا، اس کے بعد دوسرا موقع 1962ء میں کشمیر کی آزادی کا آیا، جب چین اور بھارت کی لڑائی شروع ہو گئی تھی تو اس موقع پر چین کی جانب سے پاکستان کو یہ پیغام دیا گیا تھا کہ انڈیا نے اپنی ساری فوج کو کشمیر کے بارڈر سے نکال کر چین کے بارڈر پر بھیج دیا ہے اس وقت پاکستان کے لیے سنہری موقع تھا کہ وہ صرف کشمیر میں داخل ہو کر سری نگر تک جا کے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیتا لیکن اس وقت کے جنر ل ایوب خان امر یکی پر یشر میں آ گئے تھے اور انہوں وہ کام نہیں کیا، حامد میر نے کہا کہ اس کے بعد جب 1994-95 میں کشمیریوں کی تحریک آزادی اپنے جوبن پر پہنچی تو انڈیا کا پورا سسٹم مقبوضہ کشمیر میں تبا ہ ہوگیا تھا، اس وقت اگر پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت ایک دوسرے کے ساتھ الجھنے کی بجائے کشمیر کے مسئلے پر فوکس کرتی تو اس پوزیشن میں تھے کہ صرف انٹرنیشنل پریشر ڈال کر اور جو وہاں سیاسی تحر یک چل ر ہی تھی اس کی مدد کرکے کشمیر کو آزاد کروایا جا سکتا تھا مگر ہم نے وہ موقع بھی ضائع کر دیا، سینئر صحافی نے کہا کہ اگر پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیا دت متفق ہو جائے اور ایک پالیسی بنائی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم کشمیر کے مسئلے کو حل نہ کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…