جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

ہم اپنے قائد کیلئے جان دے بھی سکتے ہیں اور جان۔۔۔! ن لیگ کس کو دھمکیاں دے رہی ہے اور اس کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ حامد میر نے سنگین پیش گوئی کر دی

datetime 18  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سانگلہ ہل میں ن لیگ کے جلسے کے موقع پر کارکنان نے پورے شہر میں دھمکی آمیز بینر لگا دیے۔ بینر پر درج ہے کہ سازشی فنکاروں اور ہدایت کاروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ قائدہ میں رہو گے تو فائدہ میں رہو گے۔

لیگی کارکن سازشی فنکار اور ہدایت کار کس کو کہہ رہے ہیں اور ملامت کس کی کر رہے ہیں، سینئر صحافی و معروف تجزیہ کار حامد میر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسے بینرز طرز کے دھمکی آمیز اشتہارات اخبارات میں بھی شائع ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت سمیت برجیس طاہر کو اس چیز کی وضاحت کرنا چاہیے۔ سینئر صحافی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برجیس طاہر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر ہیں یہ ان کا حلقہ ہے اور برجیس طاہر بڑے سینئر پارلیمنٹیرین ہیں، ان کو اس قسم کے بینرز کا خود نوٹس لینا چاہیے۔ سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ ہم برجیس طاہر کو براہ راست مورد الزام قرار نہیں دیتے لیکن ان کو وضاحت ضرور کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بینرز میں میڈیا، جوڈیشری اور اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اس دھمکی کو سنجیدہ لینا چاہیے۔ واضح رہے کہ ایک موقر قومی اخبار نے بھی اپنے لاہور ایڈیشن میں لیگی کارکن کی طرف سے ایک اشتہار چھاپہ جو شاید کسی تحقیق کے بغیر ہی چھاپ دیا گیا ہے اس اشتہار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس اشتہار میں جان دینے اور جان لینے کی بات کی گئی ہے۔ اشتہار میں انتباہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سازشی فنکاروں اور ہدایتکاروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ہم نواز شریف کی خاطر جان دے بھی سکتے ہیں اور جان۔۔۔۔۔۔۔ لہٰذا قائدہ میں رہو گے۔۔ تو فائدہ میں رہو گے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…